+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 09 2026 15:44:26
  • Comments

Wheat | گندم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم مارکیٹ اسلام آباد پہنچ میں پرمٹ والے مال 4050 جبکہ بغیر پرمٹ والے 4250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ میڈیا پر نیوز گردش کر رہی ہے اجلاس میں گورنمنٹ نے پاسکو سے 10 لاکھ ٹن گندم طلب کی ہے جو کہ لوکل ملز کو 3300 روپیہ من می دی جائے گی۔ اب پاکسو اس کی منظوری دے گی یا نہیں دے گی یہ ابھی کلئر نہیں ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق حکومت اس طرح کی حکمت عملی کرتی ہے ضروری اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے۔ چھاپے وغیرہ بھی مارتی ہے اور دکان داروں کو سرکاری قیمتوں پر فروخت کرنے پر مجبور بھی کرتی ہے۔ لیکن اصل مارکیٹ چلتی ڈیمانڈ اور سپلائی پر ہی ہے۔ سال 2025/2026 میں پاکستان میں گندم کی کل فصل کا سرکاری تخمینہ 293 لاکھ ٹن تک ہے جبکہ کھپت 340 لاکھ ٹن تک کے قریب متوقع ہے۔ تاہم یہ سرکاری تخمینہ ہے زیادہ تر ماہرین پیداوار اس سے مزید کم ہی بتاتے ہیں۔ گندم کی 30/40 لاکھ ٹن کی شارٹیج ہے پاکستان میں جو کہ باہر سے امپورٹ ہی ہونی ہے اور تب امپورٹ ہوگی جب لوکل میں ریٹ مزید بہتر ہونگے۔ مجموعی طور پر لوکل مارکیٹ میں بہتری کا ہی رجحان ہے۔