+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 22 2026 15:26:38
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا مارکیٹ ریگولر کوالٹی مال 180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مال 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 560 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 171.82 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تاہم پیچھے سے مکس مال ہی آ رہے ہیں ادھر ٹریڈرز سارٹ کر کے مال فروخت کرتے ہیں۔ یوکرین 6 ایم ایم 195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 7 ایم ایم 230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ یوکرین سے 640 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ جو کراچی پورٹ پر 196 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم یہ مال مکس آتے ہیں۔ فل حال ٹریڈرز کو اچھا نفع ہے ساتھ ساتھ مال بیچ رہے ہیں۔ آگے دو مہینے بعد لوکل کراپ بھی شروع ہو جائے گی اور اس بار سٹھڑی کی کراپ بھی اچھی ہے۔ پچھلے سیزن کے بھی لوکل مال مارکیٹ میں پڑے ہیں۔بکینیڈا 8 ایم ایم 255 جبکہ 8/9 مکس کوالٹی 265 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے ریٹ ہے۔کینیڈا سے بکنگ 700 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 214 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم مال مکس آتے ہیں۔ ٹریڈرز سارٹ کر کے مال فروخت کرتے ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 290 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 340/360 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کاؤنٹ کے حساب سے۔ ساتھ ساتھ مال فروخت کرنے چاہیں۔کے