+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 22 2026 13:34:52
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز کے 14750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ رمضاں العریبیہ 14650 جھنگ 14450 بھون 14475 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز کے 14525 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ کشمیر کنجوانی 14450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 14225 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اتحاد 14235 ڈھرکی گھوٹکی 14250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں حمزہ آر وائ کے 14300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ اومنی گروپ 14550/14650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ تھرپارکر مہران۔ فاران آباد گار النور ساہنگھڑ وغیرہ 14000 روپیہ کوئنٹل کا لیول ہے۔ 3 مل جنوری کے سودوں کے 14230/40 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں اور 30/40 روپیہ اوپر کر کے فروری کے سودے بھی مل جاتے ہیں۔ فل حال حاضر کھینچ ہے جبکہ آگے فارورڈ فروری میں اتنا کام نہیں ہو رہا ہے اور اگلے مہینوں کا تو کوئ کام نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں گنے کی خریداری میں کافی مقابلہ ہے۔ ملیں ریٹ بڑھا کر گنا اٹھا رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے حاضر چینی میں کھینچ ہے۔ پچھلے سال بھی جہانگیر ترین نے جے ڈی گروپ کے لیے گنے کا ریٹ شروع میں ہی تیز رکھا تھا جبکہ اس سال ساری ملز میں ہی مقابلہ بازی میں گنا خرید رہی ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی گروپ ڈومینیٹ کرتا ہے اور باقی ساری ملز بھی جے ڈی گروپ کے پیچھے ہی چلتی ہیں۔ جنوبی پنجاب میں کل گنے کا گیٹ ریٹ جے ڈی ڈبلیو یونٹ 1 کا 490 تک اور ڈھرکی شوگر مل کا گیٹ ریٹ 515 روپیہ من تک تھا اور آر وائ کے نے بھی 515 روپیہ من تک گنا خریدا ہے۔ گنے کا ریٹ اگر 100 روپیہ من تیز ہو تو ملز کی کاسٹنگ ہی اوپر چلی جاتی ہے۔ فل حال بازار میں کھینچ ہے حاضر بازار بہتر ہے۔