+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 19 2026 14:27:36
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور اچھے کھرے مالوں کے 18000/18500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے آگے رمضان المبارک کی وجہ سے۔ لوکل مارکیٹ میں فیصل آباد منڈی میں شہزادی کوالٹی 15000/16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ طوطا پری 13000 سے 15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ 100 ڈالر تیز ہوئ ہے۔ انڈیا کی تیجہ کوالٹی کے 1800 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ سنم کوالٹی کے 2100/2200 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاکستانی ایکسپورٹرز کو ایکسپورٹ میں وارہ ہے لیکن کوالٹی کے مسئلوں کی وجہ سے اتنے زیادہ والیوم میں اب کام نہیں ہوتا ہے۔ تھوڑا بہت ہی کام ہوتا ہے۔