+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 16 2026 15:27:27
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز کے 14750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ العریبیہ نو سیل ہے۔ رمضان شوگر ملز کے 14500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جھنگ بھون شوگر ملز کے 14425 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان سویرہ وغیرہ کے 14550 جبکہ کنجوانی سورج وغیرہ کے 14400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ شوگر ملز کے 14150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ اومنی گروپ کے 13750/1380 جبکہ مہران فاران آباد گار ساہنگھڑ کے 14000/14050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل جنوری کے سودوں کے 14150 جبکہ فروری کے سودوں کے 14175 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال 14 جنوری تک کے ڈیٹا کے مطابق 12/13٪ چینی زیادہ بنی ہے اور گنے کی ریکوری 0.46 ٪ تک زیادہ ہے۔ پچھلے سال کیری فارورڈ سٹاک 6 لاکھ ٹن تک تھا جبکہ اس سال 1.12 لاکھ ٹن تک تھا۔ دوسری جانب پیداوار زیادہ متوقع ہونے کی وجہ سے فارورڈ فروری کا گاہک نہیں ہے۔ فل حال حاضر بازار میں بھی پہلے سے ہی 6/7 روپے پڑ چکے ہیں۔ فل حال حاضر ساتھ ساتھ ہی کام کرنا چاہیے۔ تھوڑا بہت نفع ملے تو ساتھ بیچنا بھی چاہیے۔ لمبے کام سے گریز کرنا چاہیے۔