+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 15 2026 13:46:36
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ پر 159 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ وائٹیرا جہاز کے مال کے 155.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ آگے نیچے ریٹیل میں اچھی ڈیمانڈ کے بھی امکانات ہیں اور کراچی پورٹ پر مال بھی کافی لگنا ہے پیمنٹوں کا بحران بھی بن سکتا ہے۔ سرگودھا منڈی میں 6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ رکی ہوئ ہے 530 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ یہ کنٹینر والے مالوں کا ریٹ ہے۔ بلک میں 20 ڈالر کم ہی ریٹ سمجھنا چاہیے۔ فل حال امپورٹرز بکنگ میں جا نہیں رہے ہیں۔ کیونکہ فروری مارچ شپمنٹ مڈ اپریل کے بعد مال آنے ہیں اور لوکل مارکیٹ پہلے سے ہی انڈر کاسٹ ہے۔ آگے ساتھ ہی اپنی کراپ بھی آ جائے گی۔ ساتھ اس بار اپنی لوکل بیجائ بھی بمپر ہے اور مزید ایک دو اچھی بارشیں پڑ گئ تو لوکل بھی مورال ٹوٹ جائے گا مارکیٹ کا۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔