+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 05 2026 15:52:32
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی مال 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مالوں کے 180/185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بکنگ میں 530/40 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں ریگولر کوالٹی مالوں کے 162/63 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے اور اچھی کوالٹی مال 560 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 171.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ اس میں اچھا پرافٹ ہو رہا ہے امپورٹرز کو تھوڑے تھوڑے مال بک کروا کر لوکل فروخت کر دیتے ہیں۔ یوکرین کے مال مکس 7/8 ایم ایم 195/200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ یوکرین کے 8 ایم ایم 225/228 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 225 سے 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ انڈیا کے 58/60 کاؤنٹ 295 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ تاہم بکنگ میں مال منگوا نہیں رہے ہیں پیچھے ڈنکی مال پڑے ہیں۔ امریکا 9 ایم ایم رامبا برانڈ کے 355 جبکہ کلپر برانڈ کے 335/340 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم بکنگ میں 1070 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 329 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ نیچے ٹک ٹک ہے۔ تھوڑے تھوڑے مال بک جاتے ہیں۔ آگے رمضان المبارک میں تمام موٹے چنوں کی نیچے کاؤنٹر سیل اچھی ہوتی ہے۔