+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 05 2026 12:09:32
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار حاجی شہر کے اچھے خشک مال 6000/6100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مال کھل کر ملتے نہیں ہیں۔ لائنوں پر آمدن انتہائی کم ہے۔ وہاں کے سٹاکسٹ خود ہی مال لے جاتے ہیں۔ اکا دکا گاڑی ملتی ہے۔ تاہم گاہک بھی رکے ہوئے ہیں ریٹ تیز ہے۔ تھوڑی بہت کریکشن آئے پھر مال خریداری کریں گے۔ ملتان منڈی میں بھی 6200/6300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ روجھان کے مال کے 5500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ 

سدا بہار جوار ملتان منڈی میں 100/200 روپیہ من نرم ہے اور 8000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اکا دکا بیچ آ جاتی ہے جبکہ گاہکی خاموش ہے۔