+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 29 2025 12:44:18
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 19000/19500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ 19500 کی بیچ جبکہ 19000 کا گاہک ہے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ یہاں ساتھ ساتھ مال نکالنے بھی چاہیں۔ مارکیٹ میں نئے طوطا پری مال بھی آ رہے ہیں ریٹ 13000 سے 17000 روپیہ من تک ہیں جبکہ مورو کوالٹی مال بھی 14500/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کوالٹیاں کافی زیادہ ہو گئ ہیں جس کی وجہ سے آخر میں ہائبرڈ مرچ کا ریٹ اٹھتا نہیں ہے اور پیسائ والے زیادہ تر مکس کر کے ہی مال فروخت کرتے ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں پہلے جب ہائبرڈ مرچ 17000 تک تھی تب وارہ تھا ابھی ہائبرڈ کا ریٹ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 1800/1850 ڈالر تک بنتا ہے جبکہ انڈیا کی تیجہ کوالٹی کا ریٹ 1700/1750 ڈالر فی ٹن تک ہے۔ اس لیے ابھی ایکسپورٹ میں بھی ڈیمانڈ نہیں ہے۔