+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 24 2025 22:34:17
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں مارکیٹ فل حال رکی ہوئ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال دو تین دن سے مارکیٹ میں پیمنٹ پریشر تھا۔ جو ٹریڈرز نے مال لیے پچھلے دو تین دن سے پیمنٹوں کے بگھتان میں تھے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں گنے کا ریٹ دوبارہ 20/30 روپیہ من کم ہوا ہے۔ زیریں سندھ شوگر ملز کے بھی 13600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب فارورڈ میں 10/20 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہے اور 14070/80 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں 3 مل جنوری کے سودوں کے۔ 5 جنوری پیمنٹ پر جے ڈی ڈبلیو کا 13950 روپیہ کوئنٹل کا گاہک ہے۔