+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 22 2025 15:04:48
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر کوالٹی مالوں کے کراچی مارکیٹ میں 165/170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مالوں کے 180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 530/540 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین 7.5 ایم ایم کے 215 جبکہ 8 ایم ایم کے 225 روپیہ کلو تک کام ہو رہے ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 225 سے 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے کینیڈا کی کوالٹی ہلکی آرہی ہے مال واٹر ڈیمج ہیں اور موٹا دانا بھی کم ہے۔ بکنگ کینیڈا سے 690/700 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ امریکا 9 ایم ایم 5/10 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور رامبا برانڈ کے 350 جبکہ کلپر برانڈ کے 335 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 1070 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 329 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔