+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 29 2025 14:55:21
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16500/17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اچھے خشک مالوں کے۔ دو نمبر کوالٹی مالوں کے 15500/16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کنری منڈی میں 2/3 ہزار بوری تک کی آمدن ہو جاتی ہے۔ مارکیٹ پچھلے 8 ماہ سے مسلسل کمزور ہے۔ اپریل میں ریٹ 26000 تک چلا گیا تھا۔ پھر اگست میں بھی ریٹ 23000 تک تھا پھر نومبر میں 19000 روپیہ من ریٹ تھا۔ ریٹوں میں 9000 روپیہ من کی کمی آ چکی ہے۔ فل حال ان ریٹوں میں دکان دار گاہک ہیں مال لے جاتے ہیں جبکہ سٹاکسٹ گاہک نہیں ہیں۔ اس میں تھوڑی بہت بہتری بن سکتی ہے لیکن مرچ کی جو تھوڑی بہت بہتری ہے وہ سٹاکسٹ کے لیے وارہ نہیں کھاتی ہے۔ کولڈ سٹور کے کرائے کمیشن وغیرہ ہی نہیں نکلتے ہیں اور ہر دو مہینے بعد کسی نا کسی علاقے کی مرچی آ جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اپریل میں جب لوکل مرچ کا ریٹ 26000/26500 تک تھا تو انڈیا کے مال امپورٹ ہوئے تھے دبئ کے زریعے وہ مال بھی کراچی میں پڑے ہیں۔ سنم ڈنڈی والے مال کوالٹی ہلکی ہے کراچی سے 13200 میں مل رہے ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا کی تیجہ کوالٹی 1750/1800 ڈالر ریٹ ہے جبکہ سنم شارٹ ہے سنم کوالٹی کا ریٹ 2000 ڈالر تک ہے۔ انڈیا میں لوکل ریٹ کافی تیز ہو گیا تھا سنم کوالٹی کا 19000/19500 تک انڈین کرنسی میں چلا گیا تھا ابھی دوبارہ 17500 تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں کوئنٹل کا۔ آج انڈیا گنٹور مندی میں 1.5 لاکھ بوری کی آمدن تھی مارکیٹ سست ہے۔ ریٹ اچھا ہے ٹریڈرز مال فروخت کر رہے ہیں۔ پاکستان سے بھی ایکسپورٹ میں ڈیمانڈ ہے تھوڑی تھوڑی ہائبرڈ کی اکا دکا مال نکل جاتے ہیں 1750/1800 ڈالر میں۔

comment

Dr Muhammad Hammad – Dec 17 2025

Any new update regarding hybrid red chilli market?? What's the crop position this year in Pakistan??.

Reply