+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 25 2025 14:47:02
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 9850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ بکنگ 10 ڈالر بہتر ہوئ ہے 830/35 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا گاہک ہے جس کی وجہ سے بکنگ بہتر ہوئ ہے۔ انڈیا کی ڈیمانڈ میں 40٪ تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انڈیا نے اکتوبر میں 1.07 لاکھ ٹن ماش امپورٹ کیا ہے جس میں 68 ہزار ٹن برما اور 39 ہزار ٹن برازیل سے ماش گیا ہے۔ ستمبر کے مہینے میں انڈیا نے 1.26 لاکھ ٹن ماش امپورٹ کیا جس میں 81 ہزار برما سے اور 44 ہزار برازیل سے ماش گیا ہے۔ برازیل کی آہستہ آہستہ ماش کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انڈیا بھی اس سال فصل خراب ہونے کی وجہ سے ماش کی امپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سال اپریل سے اکتوبر تک انڈیا نے 5.2 لاکھ ٹن ماش امپورٹ کیا ہے جبکہ پچھلے سال 4.72 لاکھ ٹن تک امپورٹ تھی۔ انڈیا کی فصل کمزور ہے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا کی اچھی ڈیمانڈ سے اس وجہ سے ماش ثابت کا ریٹ برقرار ہے۔ تاہم برازیل سے بھی سپلائ آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے اور برما اگلی فصل بھی اچھی ہونے کے امکانات ہیں۔