+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 22 2025 12:06:18
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 8500/8550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں گاہک ہے۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جن بڑے ٹریڈرز نے پچھلے دنوں 8700/8800 میں مال بیچے ہیں ابھی 200/300 نیچے کر کے گاہک کھڑے ہیں اور جن سٹاکسٹ نے مال نہیں لیے وہ بھی تھوڑا تھوڑا کر کے مال خرید رہے ہیں۔ بڑے سٹاکسٹ بھرپور گاہک ہیں باجرے کے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فیڈ ملز کا ریٹ 3250 تک ہے لیکن سٹاکسٹ بڑھا کر ہی مال لے جاتے ہیں۔ نکو اور مکئ کا ریٹ تیز ہے۔ مکئ بھی شارٹ ہے۔ مکئ میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔ اگر ان کے ریٹوں میں مزید بہتری آتی ہے تو فیڈ ملز سٹاکسٹ سے بھی مال خرید سکتی ہیں آگے لانگ ٹرم میں۔ اس لیے 3200/3400 کے لیول پر بھرپور باجرہ خریدنا چاہیے۔ تھرپارکر والا باریک باجرہ بھی 8500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں لوڈ میں اور حیدر آباد منڈی میں تھرپارکر کے مالوں کے 8800 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ تھرپارکر کے مال باریک ہوتے ہیں اس میں موئسچر بھی کم ہوتا ہے۔ اس بار تھرپارکر کے مالوں کی بیچ کھل کر نہیں ہے۔ پچھلی بار انہوں نے مال سیل کیے تھے لکین اس بار وہاں لوکل سٹاکسٹ کافی ایکٹو ہیں۔ دوسرا اس بار گندم کا ریٹ تیز ہے اور سردیوں میں تھرپارکر میں باجرے کا آٹا ہی کافی استعمال ہوتا ہے۔ لالا موسیٰ سائڈ 3250/3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اچھے خشک مالوں کے۔ ملتان اور فیصل آباد منڈی میں تھل کے کچے مالوں کے 3400 روپیہ من جبکہ پلانٹ والے مالوں کے 3600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اچھے خشک مال بغیر نمی والے خریدنے چاہیں۔