Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Apr 15 2026
زیرہ سفید ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Jan 03 2026 17:42:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 25 روپیہ کوئنٹل مزید ڈاؤن ہے اور 13920/25 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ میں بھی 25 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے اور 13965 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فارورڈ میں پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ .
Jan 03 2026 15:14:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 25 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہے اور جے ڈی ڈبلیو اور یونائٹڈ شوگر ملز کے 13945 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ میں 14000 روپیہ کوئنٹل جیسی پوزیشن ہے۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ جن ٹریڈرز نے نیچے 13750/800 میں مال لیے ہیں ساتھ فروخت بھی کر رہے ہیں۔ .
Jan 03 2026 15:09:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن اور نپر دونوں کوالٹیوں کے کراچی مارکیٹ میں 153 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں مارکیٹ رکی ہوئ ہے .
Jan 03 2026 15:08:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی مال 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مالوں کے 180/185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 225 سے 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ امریکا 9 ایم ایم رامبا برانڈ کے 355 جبکہ کلپر برانڈ کے 335/340 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ باریک اور مٹے چنوں دنوں کی مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Jan 03 2026 15:04:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر ہے اور حاضر ڈلوری مالوں کے 152 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں کیش پیمنٹ پر جبکہ وائٹیرا ویسل کے 150 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ .
Jan 03 2026 15:02:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 15500 روپیہ من اور گولی کوالٹی 18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق دھنیا ثابت کی مارکیٹ تو بہتر ہی ہے لیکن بلغاریا کے ہلکی کوالٹی مال بھی ہیں مارکیٹ میں۔ ان کو رنگ لگا کر مکس کر کے دکان دار بیچ دیتے ہیں۔ .
Jan 03 2026 14:53:34 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی کوالٹی 6000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بھاگ ناڑی کوالٹی کے 5850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں سبی کوالٹی اچھے خشک مالوں کے 6100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مال موئسچر والے ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 100/200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 8100/8200 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ آج اوکاڑہ 1 گاڑی کی آمدن تھی۔ ملتان منڈی میں بھی 8100/8200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 03 2026 14:48:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3550/3600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ تھل لائن 8800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آج ڈیمانڈ سست تھی .
Jan 03 2026 14:47:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 34200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 35500/36000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ لوکل مال انڈر کاسٹ ہیں جبکہ بکنگ تیز ہوئ ہے۔ فارورڈ میں 2700 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جو کوئٹہ منڈی میں 36000 روپیہ من سے اوپر کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس سال بیجائی بھی پچھلے سال کی نسبت کم ہے۔ .
Jan 03 2026 14:13:50 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ گرم ہے۔ کل رات 127 روپیہ کلو تک بھاؤ چلے گئے تھے تاہم ابھی 125 روپیہ کلو کی مارکیٹ ہے۔ جہاز والے مال کے 113 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال شارٹیج کا ریٹ ہے۔ ہر بندے کا اپنا اپنا ہی ریٹ ہے۔ اور ریٹ کم ہونے کی وجہ سے نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ بھی اچھی ہے۔ جہاز آگے 13 جنوری کو لگے گا اور 17/18 تاریخ سے ڈلوریاں نکلنا شروع ہونگی۔ بکنگ ادھر ہی رکی ہوئ ہے 330 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے چند ہی دنوں میں مارکیٹ میں دوبارہ واپس 17 روپے پڑ گئے ہیں۔ آگے جو بلک آمدن میں مال ہیں ان میں امپورٹرز کو بھی اچھا نفع ہے اور ان کی بیچ ہے۔ فارورڈ میں جب دکان داروں کو حاضر سے بھی کم کر کے مال مل رہا ہو تو وہ پھر فارورڈ میں ہی مال لیتے ہیں۔ .
Jan 03 2026 14:04:56 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10000 روپیہ من تک کام ہوئے تھے 10 تاریخ کر کے۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ آج ہفتہ ہے بکنگ ریٹ نہیں آیا ہے۔ آخری 860 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ تھے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جو مال ماہانہ نیچے بکنے ہوتے ہیں اس سے زیادہ ہی مال پورٹ پر آجاتے ہیں۔ اسی وجہ سے لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہی چل رہی ہے۔ .
Jan 03 2026 13:28:09 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 25 روپیہ کوئنٹل ڈاون ہے اور 13975 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ کے۔ فارورڈ بھی 14020/30 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 03 2026 13:01:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11500/600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ضرورت کے مطابق کام ہے۔ .
Jan 03 2026 12:58:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر جے ڈی ڈبلیو مارکیٹ 14000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اس ریٹ میں بیچ ہے۔ اے کے ٹی 10 جنوری پیمنٹ پر 13950 میں مل جاتی ہے۔ فارورڈ 14040/50 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 03 2026 12:46:03 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ گرم ہے۔ سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز کے 14300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ رمضان العریبیہ 14250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جھنگ بھون 14200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان سویرہ 14250 کمالیہ کنجوانی کشمیر وغیرہ 14150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 14000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فارورڈ کوئ بیچ نہیں ا رہی ہے فل حال۔ فارورڈ بھی حاضر سے 100 روپیہ کوئنٹل اوپر ہی ریٹ سمجھنا چاہیے۔ زیریں سندھ 13550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں اومنی گروپ کے۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Jan 03 2026 12:43:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 500/700 روپیہ من تیز ہے اور 18500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں بھی 19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ پچھلے 8/10 دن میں 100 ڈالر تیز ہوئ ہے۔ انڈیا ہلدی شارٹ ہے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں مزید تیزی نظر آ رہی ہے۔ ہلدی ایکسپورٹ والا آئٹم ہے انٹرنیشنل مارکیٹ کے ساتھ ہی چلتا ہے۔ .
Jan 03 2026 12:27:57 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 9500/9600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی مارکیٹ رکی ہوئ ہے نائجیریا 950 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 03 2026 12:17:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر مارکیٹ جے ڈی ڈبلیو 13925 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فارورڈ مارکیٹ 40 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہے اور 14030 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے .
Jan 03 2026 12:16:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اچھے خشک مال بک جاتے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ طوطا پری مالوں کے 13000/15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کنری منڈی میں آج 800 بوری کی آمدن تھی 19000/20000 روپیہ من تک مارکیٹ ہے پیچھے لائنوں پر اچھے کھرے مالوں کی۔ لونگی کوالٹی مال فیصل آباد منڈی میں 24000/26000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کوئٹہ منڈی میں بلوچستان وڈ کے مالوں کے 24000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ وہ لونگی سے تھوڑے موٹے مال ہوتے ہیں اور چھلکا بھی ٹوٹ جاتا ہے۔ سٹاک کے لیے صحیح نہیں ہیں وہ مال۔ .
Jan 03 2026 12:03:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن 8900/9000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Jan 03 2026 12:02:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 12500/600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 70/30 کوالٹی مالوں کے 12800/13000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 80/20 کوالٹی مالوں کے 13200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں 15% تک موئسچر والے مالوں کے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 13400/500 روپیہ تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے جبکہ لائن لوڈ 14300/400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب سبی سائڈ مالوں کے 14500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ مزید بھی ان ریٹوں میں بھی مال خریدنے چاہیں۔ .
Jan 03 2026 11:58:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر ہے اور 150 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہے اور 6350/6400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل ان ریٹوں میں امپورٹرز کو کافی نقصان ہے۔ اونچے پڑتے والے مال ہیں۔ آگے زیادہ سپلائ کے پریشر کی وجہ سے مارکیٹ انڈر کاسٹ چل رہی ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں مزے داری تو نہیں ہے۔ لیکن جہاں پر بازار زیادہ کمزور ہو جاتا ہے۔ وہاں پر ٹریڈرز تھوڑی بہت خریداری کر کے پرافٹ بھی کرتے ہیں۔ اب چار مہینے پہلے ستمبر شروع میں ریٹ 216 روپیہ کلو تھا ایکس کراچی۔ جو کہ ابھی 66 روپیہ کلو کمزور ہے۔ لیکن یہ ڈائرکٹ کمزور نہیں ہوا۔ اس میں پہلے بازار 173 تک ا کر 183 بنا پھر نیچے 160 پر جا کر 173 بنا۔ یعنی 30 روپے نکل کر 10 پڑے بھی ہیں۔ فل حال بکنگ 490/500 ڈالر ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 150.61 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر بھی کافی ٹائم سے رکا ہوا ہے 281.5 روپیہ کلو کے لیول پر۔ .
Jan 03 2026 11:39:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان منڈی میں 4250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فتح جنگ ہری پور 4150/4200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سوات سائڈ والی مکئ کے بھی 3900/4000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اور وہ والی مکئ سارٹیکس کر کے 6000/6200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سوات سائڈ والی مکئ بھی فصل کم ہے۔ دیسی مکئ میں بہتری کا رجحان ہے۔ فل حال مال ہولڈ رکھنے چاہیں۔ .
Jan 02 2026 18:41:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر 13775 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فارورڈ مارکیٹ 30 روپیہ کوئنٹل بہتر ہے اور 13880 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فارورڈ اور حاضر میں فرقہ ہی کافی کم ہو گیا تھا صرف 50 روپیہ کوئنٹل کا فرقہ تھا۔ اس لیے حاضر کام کرنے والے بھی آگے کی تاریخیں کر کے مال لے رہے ہیں۔ .
Jan 02 2026 17:23:48 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی مال 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مالوں کے 180/190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ گولڈن مالوں کی 560 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 225 سے 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ بکنگ کینیڈا سے 700 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ امریکا 9 ایم ایم رامبا برانڈ کے 355 جبکہ کلپر برانڈ کے 335/340 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ آج جمعہ ہے پنجاب مارکیٹس بند ہیں۔ .
Jan 02 2026 17:17:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ انڈیا مارکیٹ گرم ہے۔ لوکل جودھپور منڈی میں 6200 روپیہ فی کوئنٹل کا ریٹ کراس کر گیا ہے۔ مزید بھی تیزی ہی نظر آ رہی ہے۔ لوکل بھی مارکیٹ تیز ہے اور پنجاب 70/30 کوالٹی مالوں کے 12800/13000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اور مالوں میں نمی بھی زیادہ ہے۔ ان ریٹوں میں بھی خشک مال ملے تو لینے چاہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق گوار کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیزی ہے۔ اس بار انڈیا آمدن بہت کم ہوئ ہے۔ ابھی تک 30/35 لاکھ بوری تک کی آمدن ہوئ ہے اور آمدن سیزن اختتام کی طرف ہے۔ دوسری جانب گوار گم کا ریٹ بھی کافی تیز ہو گیا ہے۔ گوار گم 1350 ڈالر ریٹ بن گیا ہے انٹرنیشنل مارکیٹ میں۔ .
Jan 02 2026 17:11:59 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ 100 روپیہ کوئنٹل نرم ہے اور 8950 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں تھل کے مالوں کے لوڈ میں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا ہی رجحان ہے۔ گندم کا بھی ریٹ تیز ہے اور مکئ کا بھی جس کی وجہ سے باجرے پر فل حال کوئ پریشر نہیں ہے۔ نیچے ڈیمانڈ بھی اچھی ہے۔ .
Jan 02 2026 17:04:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں 10 جنوری پیمنٹ پر جے ڈی ڈبلیو کا 13775 کا گاہک ہے۔ فارورڈ بھی 13850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Jan 02 2026 17:03:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں آج پنجاب مارکیٹیں بند ہیں ریٹ نہیں آیا ہے کراچی سے۔ تاہم بکنگ تیز ہے 860 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 10573 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ کراچی بھی 10000 ریٹ سمجھنا چاہیے۔ لوکل مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ لوکل مارکیٹ کافی اندر کاسٹ ہے۔ .
Jan 02 2026 17:01:28 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر ہے اور 153 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آج انڈیا میں ساری دالیں تھوڑی تھوڑی بہتر ہیں اور انڈیا کے مسور پر ڈیوٹی لگانے کے بھی امکانات ہیں۔ جس کو مد نظر رکھتے ہوئے لوکل مارکیٹ میں بیچ رک گئ ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں ریٹ کافی کم ہیں۔ ہلکی سی بھی سپلائ میں 19/20 ہوئ تو لوکل بہتری بن سکتی ہے۔ بکنگ کرمسن مسور 535 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 164.44 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل بھی بھلے سپلائ زیادہ ہے لیکن ان ریٹوں میں امپورٹرز کو کافی نقصان ہے۔ .
Apr 15 2026
Apr 15 2026
Apr 15 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott