+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 12 2025 11:57:45
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن مارکیٹ 8400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں کچے خشک مالوں کے۔ لالا موسی سائڈ بھی 3300/3350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں کچے مالوں کے 3400 روپیہ من جبکہ پلانٹ والے مالوں کے 3600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ راولپنڈی اور کراچی مارکیٹ میں 9000/9200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ قمر مشانی کے باریک مال بھی مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 11500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ روجھان کے مالوں کے ملتان منڈی میں 5500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ریٹ 500/600 روپیہ کوئنٹل تیز ہوا ہے۔ جو بڑے سٹاکسٹ ہیں۔ ساتھ ٹریڈنگ بھی کرتے ہیں جنہوں نے نیچے ریٹوں میں خریداری کی ہے 7800/7900 میں وہ ان ریٹوں میں اکا دکا بیچ بھی دیتے ہیں تا کہ دوبارہ 100/200 نیچے کر کے پھر مال پکڑ سکیں۔ بڑے ٹریڈرز ریٹ تھوڑا گرما کر مال بیچتے ہیں اور نیچے کر کے پھر پکڑ لیتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق باجرے میں تیزی کا رجحان تب بنے گا جب زیادہ تر باجرہ فیڈ ملیں کھائیں گی۔ ابھی فل حال سٹاکسٹ ایکٹو ہے جس کی وجہ سے ریٹ تیز ہے۔