Desi Chickpeas | کالا چنا
Jun 10 2026
Mar 10 2026 23:35:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ فارورڈ میں 60 روپیہ کوئنٹل دوبارہ کمزور ہوئ ہے اور 13615 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ اپریل کے بھی کام شروع ہو گئے ہیں۔فل اپریل 3 مل 13725 میں مال مل جاتے ہیں۔ زیادہ پیداوار ہونے کی وجہ سے فارورڈ ٹریڈرز سر پر مال بیچ رہے ہیں۔ اب فارورڈ میں چونکہ کوئ بڑا فرقہ نہیں ہے اس لیے حاضر میں بھی ٹریڈرز کے جزبات ٹھنڈے ہی ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ سست ہے۔ .
Mar 10 2026 21:51:57 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ کراچی مارکیٹ 200/300 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 10200 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں گڈ ایوریج مالوں کے جبکہ اچھے وائٹ مال 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر ہوئ ہے چائنہ کے لیے اچھے مالوں کے 1085 ڈالر فی ٹن تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ لوکل میں بیچ کھل کر نہیں ہے۔ .
Mar 10 2026 21:25:03 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین ترکی سے ری سیل میں پاکستان کے لیے 2850 ڈالر فی ٹن تک کام ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 38850 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ انڈیا سے گلف ممالک کے لیے نئے کام نہیں ہو رہے ہیں۔ جب تک انٹرنیشنل مارکیٹ میں اشیاء کی نقل و حمل کے حالات واضح نہیں ہوتے امپورٹرز کی سیلنگ لوکل میں کھل کر نہیں ہے۔ .
Mar 10 2026 16:44:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 25 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور فارورڈ اور حاضر مارکیٹ 13675 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئی ہے۔ آج نیچے تھوڑی تھوڑی گاہکی ہے۔ .
Mar 10 2026 15:50:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 15200 جبکہ فیصل آباد سائڈ ایرانی ٹکڑا کوالٹی 19000/19500 اور گولی فیصل آباد منڈی میں 22000/23000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سکھری دھنیا لائنوں پر مارکیٹ تیز ہے اور ٹکرا کوالٹی کے 14500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لوکل مالوں کا گاہک ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Mar 10 2026 15:30:37 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ فارورڈ 20 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 13650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ ریٹ حاضر سے بھی کم ہے۔ تھوڑی بہت شارٹ کوورنگ ہے۔ تاہم لانگ ٹرم کے لیے مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ سٹاکسٹ خاموش ہی ہیں۔ .
Mar 10 2026 15:29:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2/3 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 162/163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آج گاہکی سست تھی جبکہ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ امپورٹرز ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق وقتی جو بھی لوکل میں تیزی ہے انٹرنیشنل حالات خراب ہونے کی وجہ سے ہے۔ انٹرنیشنل جو حالات ہیں اس کا کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔ کل کو حالات ٹھیک ہو جائیں تو کریکشن بھی آ سکتی ہے۔ مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے دیکھا جائے تو سپلائ شارٹ نہیں ہے بلکہ زیادہ ہے۔ مال ہیں اور آگے فصل بھی سر پر ہے۔ اسی لیے امپورٹرز ساتھ ساتھ لوکل میں مال بیچ بھی رہے ہیں۔ .
Mar 10 2026 15:17:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ میں 40000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرے کے 42000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ہے۔ سنگاپور کے لیے ریٹ انڈیا سے بکنگ کا 2380 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ لیکن آگے پاکستان کے لیے ریٹ موصول نہیں ہو رہا ہے۔ یہ ریٹ وہاں جو مال پڑے ہیں ان کا ری سیل میں ریٹ آ رہا ہے۔ تاہم نئے کوئ کام نہیں ہو رہے ہیں۔ انڈیا لوکل میں مارکیٹ 200 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئ ہے اور 21700 تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں اونجھا منڈی میں۔ .
Mar 10 2026 15:16:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں 7 ایم ایم مالوں کے 195/200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 6/7 ایم ایم 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم مالوں کے 230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے 8/9 ایم ایم پورٹ کے مالوں کے 240/245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ امیریکا 9 ایم ایم 345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال وار کی وجہ سے شپنگ کمپنیز نے ایکسٹرا چارجز عائد کیے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے امپورٹرز نے مال روکے ہوئے ہیں اگر صورتحال مزید ایسی ہی رہی تو حاضر میں گیپ بن سکتا ہے۔ .
Mar 10 2026 15:08:48 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی مالوں کے کراچی مارکیٹ میں 161/162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر کوالٹی مالوں کے 167 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 40 دن پیمنٹ پر 171 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نپر کوالٹی مالوں کے۔ مارکیٹ مضبوط ہے لوکل میں کھل کر بیچ نہیں ہے۔ .
Mar 10 2026 15:03:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں نئے مال 12500 اور پرانے مال 15500 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں نئے مال 13000 اور پرانے مال 16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 10 2026 15:01:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16500/17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ آج کنری منڈی میں 6/7 گاڑی کی آمدن تھی 4/5 گاڑی گیلے جبکہ 1/2 گاڑی خشک مالوں کی آمدن تھی۔ .
Mar 10 2026 14:48:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے حاضر میں مال نہیں ہیں جو اکا دکا گھروں کے پاس مال ہیں انکا اپنا اپنا ریٹ ہے تاہم کام کاج بھی نہیں ہورہے ہیں۔ .
Mar 10 2026 14:36:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس حاضر میں 122/123 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ ویسل والے مالوں کے 105 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 322 ڈالر والا ویسل رشیا سے لوڈ ہوچکا ہے اور کراچی پورٹ کے لیے نکل چکا ہے۔ .
Mar 10 2026 13:33:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ رمضان اور سفینہ شوگر ملز کے 14000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جھنگ بھون نو سیل ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز 13975 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کمالیہ اور کشمیر شوگر ملز کے 13925 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13650 روپیہ کوئنٹل حمزہ آروائے کے 13800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ 3 مل مارچ کے سودوں کے 13620 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ اومنی گروپ کے 13500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 10 2026 13:08:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11700/11800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ حیدرآباد منڈی میں 11100/11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا برازیل کے مالوں کے 11000/12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گریڈ کے حساب سے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کام کاج سست ہے۔ .
Mar 10 2026 13:07:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور فیصل آباد منڈی میں گڈ ایوریج مالوں کے 9800/9900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مشین کلین مالوں کے 10200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مال کھل کر ملتے نہیں ہیں۔ .
Mar 10 2026 12:52:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید 300 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ریٹ کافی تیز ہوگئے تھے جسکی وجہ سے اوپر ریٹس میں گاہکی سست تھی تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ مضبوط نظر آرہی ہے۔ آگے جہاں نیچے ڈیمانڈ شروع ہوگئی مارکیٹ میں دوبارہ تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ کے 510 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں آج 300/400 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 11400/11750 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ آج آمدن 250 گٹو تک تھی۔ .
Mar 10 2026 12:47:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 164.5/165 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے جبکہ کیش پیمنٹ پر 166/166.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6950 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ انٹرنیشنل حالات پر مبنی ہے۔ جب تک حالات صحیح نہیں ہوتے لوکل تیزی کا ہی رجحان ہے۔ .
Mar 10 2026 12:36:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں کام گرم ہی ہے۔ ریٹ تو 11900/12000 بتاتے ہیں لیکن بیچ کسی کی بھی نہیں ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان نظر آ رہا ہے۔ سٹاکسٹ گاہک ہیں۔ ان ریٹوں میں مال خریدنے چاہیں۔ انڈیا بھی کل مارکیٹ 150 روپیہ کوئنٹل تیز تھی 5450 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے۔ .
Mar 10 2026 12:33:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 4700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مظبوط ہی ہے۔ بیچ کھل کر نہیں آتی ہے۔ .
Mar 10 2026 12:31:48 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3250/3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل لائن کچے مالوں کے لوڈ میں 7900/8000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں اور مل پہنچ کے 8100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ راولپنڈی پہنچ پلانٹ والے مال 8500/8600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ملتان اور فیصل آباد منڈی میں کچے مالوں کے 3250/3300 روپیہ من جبکہ پلانٹ والے مال کے 3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ کچھ سٹاکسٹ نقصان کر کے مال فروخت کر گئے ہیں جبکہ کچھ نے ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ ڈیمانڈ سست ہے۔ دکان دار تھوڑا تھوڑا مال خریداری کر لیتے ہیں۔ .
Mar 10 2026 00:08:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 4/5 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہے اور ایل ڈی سی 4 کے 164.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ جبکہ ایگرو کراپ کے بھی 165 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال جو انٹرنیشنل مارکیٹ میں سیاسی تناؤ کی جو صورتحال بنی ہوئ ہے اس کو دیکھ کر لوکل میں امپورٹرز کے جزبات گرم ہیں اور سیلنگ نہیں دے رہے ہیں کھل کر۔ کیونکہ اس وقت سیاسی حالات کا، بکنگ کے ریٹوں کا، کرایوں کا، مالوں کے پہنچنے کا اور کرنسیوں کا کوئ بھروسہ نہیں ہے۔ اس وجہ سے لوگ کموڈیٹیز کو ہی ہولڈ کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ .
Mar 09 2026 23:59:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ فارورڈ میں 50/60 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئ ہے اور مارچ کے سودوں کے نیچے 13600 روپیہ کوئنٹل تک کام ہو کر ابھی 13620 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے۔ فارورڈ کم ریٹ میں مل رہا ہے جس کی وجہ سے حاضر بھی ٹریڈرز کا رجحان کم ہو گیا ہے۔ .
Mar 09 2026 16:45:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 500/600 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 14700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 15200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں مال شارٹ ہیں۔ .
Mar 09 2026 16:15:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن 50/100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور کچے مالوں کے لوڈ میں 7950/8000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Mar 09 2026 16:06:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 161/161.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Mar 09 2026 15:42:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں 7 ایم ایم مالوں کے 195/200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 6/7 ایم ایم 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم مالوں کے 230 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا کے مال ہلکی کوالٹی کے آرہے ہیں 8/9 ایم ایم پورٹ کے مالوں کے 240/245 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ امیریکا 9 ایم ایم 345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے تاہم کھل کر سیلنگ نہیں آرہی ہے۔ .
Mar 09 2026 15:38:56 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ مزید سست ہے۔ حاضر جے ڈی ڈبلیو 13650/60 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ فارورڈ 3 مل فروری کے سودوں کے 13670 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Mar 09 2026 15:34:54 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16500/17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ آج کنری منڈی میں 1500 بوری تک آمدن تھی اور 15000/16600 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں ہائبرڈ کوالٹی مالوں کے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott