+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 14 2025 12:34:54
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 179/180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کیش پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ ملرز حاضر میں ضرورت کے مطابق ہی کام کر رہے ہیں۔ جبکہ انویسٹرز خاموش ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا نے پچھلے سال 7.3 ملین ٹن تک دالوں کی خریداری کی تھی۔ جس میں سے 1.3 ملین ٹن کالا چنا تھا اور نیو کراپ میں 8.5/9 لاکھ ٹن چنا خریدا تھا انڈیا نے پچھلے سال۔ ابھی ستمبر آخر تک انڈین پورٹس پر دالوں کا تقریباً 6.60 لاکھ ٹن تک سٹاک موجود تھا جس میں سے چنا 2.75 لاکھ ٹن تک ہے۔ ماہرین کے خیال کے مطابق انڈیا کو انٹرنیشنل مارکیٹ سے 10% ڈیوٹی کے ساتھ بھی وارہ ہے لیکن انڈیا 5 لاکھ ٹن تک سالانہ کالے چنے کی خریداری کرے گا اور اپنی ڈومیسٹک کراپ کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کی کوشش کرے گا۔ اب اس 5 لاکھ ٹن میں زیادہ مال تو آسٹریلیا سے ہی جائے گا اور ساتھ رشیا اور تنزانیہ سے بھی جائے گا۔ دوسری جانب اس بار زیادہ بارشوں کی وجہ سے وہاں کے جو پیداواری علاقے ہیں وہاں سوئل موئسچر لیول بہت اچھا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا نے بلک میں بھی تھوڑی بہت خریداری کی ہے۔ لیکن انڈیا کی خریداری کے باوجود سپلائ بہت زیادہ ہے۔ اس لیے انٹرنیشنل مارکیٹ آگے مزید لٹک سکتی ہے اور لوکل پاکستان کے لیے مال کافی زیادہ بک ہوئے ہیں جو کہ 15 نومبر سے آنا شروع ہو جائیں گے۔ آمدن والے مالوں کا پڑتا ہی کافی نیچے ہے اور مزید عموماً دیکھا گیا ہے کہ پڑتے سے بھی نیچے مال فروخت ہو رہے ہوتے ہیں۔ اس لیے کالے چنے میں رش کر کے کام نہیں کرنا چاہیے۔ صبر سے کام لینا چاہیے۔ آگے جہاں کہیں مارکیٹ مزید اچھا موقع دے وہاں کام کرنا چاہیے۔