+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 16 2025 15:12:53
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 19000/19500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کنری منڈی میں 1000 سے 1500 بوری تک آمدن تھی آج مارکیٹ میں 80٪ مال بارشی اور نمی والے آئے ہیں جسکی وجہ سے خشک مالوں کی مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور ہائبرڈ خشک مالوں کے 22000/22500 روپیہ من رچ سٹار 21000/21500 جبکہ برساتی مال 10000 سے 16000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔