+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 08 2025 12:21:16
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 214 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ سرگودھا منڈی میں 9000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال کراچی سے حاضر مالوں کی لوکل میں نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے۔ حاضر میں ساتھ ساتھ مال بیچنا چاہیے۔ بکنگ حاضر میں ستمبر شپمنٹ کے 625 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 192.11 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فارورڈ بکنگ کے ریٹ کافی کم ہیں 515/525 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ اس لیے حاضر میں سٹاک نہیں کرنا چاہیے۔ کالے چنے کے ٹریڈرز لوکل مال بیچ کر فارورڈ بکنگ میں جا رہے ہیں۔ بکنگ میں بھی فل حال ملا جلا رجحان ہے کیونکہ اسٹریلیا کی کراپ بمپر ہے۔ ریٹ تو کافی کم ہیں لیکن عموماً دیکھا گیا ہے کہ کم ریٹ ہونے کی وجہ سے امپورٹرز دھڑا دھڑ مال بک کروا لیتے ہیں اور وقت آنے پر مارکیٹ میں ضرورت سے زیادہ سپلائ ہو جاتی ہے۔ زیادہ لالچ کی وجہ سے اوور امپورٹ ہو جاتی ہے ادھر مالوں کے ڈھیر لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے پھر پورٹ سے مال نیلام ہو رہے ہوتے ہیں۔ اس لیے زیادہ لالچ میں نہیں جانا چاہیے۔ تھوڑے تھوڑے مال بک کروانے چاہیں۔ وقت آنے پر اگر مارکیٹ موقع دے تو وہاں اپنی طاقت کا استعمال کرنا چاہیے۔