+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 20 2025 14:50:06
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ 1000 روپیہ مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور فیصل آباد منڈی میں آج 100 بوری تک آمدن تھی اور 22500/23000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں اچھی کوالٹی مالوں کے۔ پرانے مال تو نہ ہونے کے برابر ہیں اور نئے مالوں کی ابھی تھوڑی بہت آمدن شروع ہوئی ہے جو مال آئے ہیں بک گئے ہیں۔ کنری منڈی میں بارش کی وجہ سے آمدن کم تھی 100 بوری تک آمدن تھی اور زیادہ تر گیلے مال ہی آئے ہیں اور 23500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں اچھی کوالٹی مالوں کے۔ جامپور کوالٹی 500 روپیہ مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔