+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 29 2025 17:26:54
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 212.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 5 اگست پیمنٹ پر 213 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ تھل کے مالوں کے 8750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں کام کاج سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آگے لوکل مارکیٹ میں 2 اگست اور 5 اگست کر کے کافی کام ہوئے ہوئے ہیں فارورڈ میں۔ آگے اگر ان تاریخوں میں پیمنٹوں کے دباؤ کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی بہت نرم ہو تو وہاں پر خریداری کرنی چاہیے کیونکہ حاضر بکنگ والا مال 222/223 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے۔ فارورڈ میں بھی جن امپورٹرز نے 562 ڈالر والے جہاز میں مال خریدے تھے ری سیل میں 605/615/630 ڈالر میں نفع پکا کر لیا ہے انہوں نے۔