Red Chili | لال مرچ ثابت
Jun 11 2026
برسیم ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Mar 11 2026 19:59:09 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ سدا بہار بھی 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں اکا دکا پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Mar 11 2026 15:57:56 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 2 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 159 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں کراچی مارکیٹ میں۔ جن امپورٹرز کے مال لگیں ہیں وہ پرافٹ ٹیکنگ بھی کر رہے ہیں۔ .
Mar 11 2026 15:36:56 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 75 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 13575 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے جبکہ فارورڈ میں مارچ کے سودوں کے 13530 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 11 2026 15:22:41 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں 6/7 ایم ایم 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم مالوں کے 230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے 8/9 ایم ایم پورٹ کے مالوں کے 240/245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ بکنگ 45٪ 9 ایم ایم 45٪ 8 ایم ایم اور 7 ایم ایم 10٪ والے مالوں کی 690 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جنگی صورتحال کی وجہ سے فلحال امیریکا سے بکنگ نہیں ہورہی ہے۔ کام کاج سلو ہے تاہم سیلنگ کھل کر نہیں ہے۔ اگر مالوں کی آمدن میں تاخیر ہوئی تو حاضر میں گیپ بن سکتا ہے۔ .
Mar 11 2026 15:20:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 100 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور 15300 جبکہ فیصل آباد سائڈ ایرانی ٹکڑا کوالٹی 19000/19500 اور گولی فیصل آباد منڈی میں 22000/23000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں 5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور گولی دھنیا 415 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 10 ڈالر نرم ہوئی ہے اور 1290 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 11 2026 15:17:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں نئے مال 12500 اور پرانے مال 15500 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں نئے مال 13000 اور پرانے مال 16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بکنگ 20 ڈالر کمزور ہوئی ہے اور 1640 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 11 2026 15:15:19 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16500/17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 11 2026 15:11:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 161/162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر کوالٹی مالوں کے 167 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی کمزور ہے۔ آگے رمضان المبارک کے بعد جہاں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ میں بہتری کا رجحان بن جائے گا۔ .
Mar 11 2026 14:35:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ میں 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 39500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 41500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ 1000/1500 روپیہ من کمزور ہو تو مال لینے چاہیے۔ .
Mar 11 2026 14:33:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس حاضر میں 3 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 120 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ ویسل والے مالوں کے 104 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں جہاز والے مالوں کی بیچ ہے۔ .
Mar 11 2026 14:31:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت مارکیٹ گرم ہے حاضر میں کراچی مارکیٹ میں مال نہیں ہیں آگے جہاں کراچی پورٹ پر مال لگنا شروع ہو گے تب ٹریڈرز اپنا اپنا ریٹ کر کے بیچے گے۔ .
Mar 11 2026 13:35:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ رمضان اور سفینہ شوگر ملز کے 14000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جھنگ بھون نو سیل ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز 13950 روپیہ کوئنٹل کمالیہ اور کشمیر شوگر ملز کے 13900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13650 اتحاد 13600 روپیہ کوئنٹل حمزہ آروائے کے 13750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ 3 مل مارچ کے سودوں کے 13550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ اومنی گروپ کے 13475 سکرنڈ 13450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ آگے 5/10 دنوں میں پیدوار کے حتمی فیگرز سامنے آجائیں گے۔ .
Mar 11 2026 13:17:26 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ کے 500/510 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی نرم ہوئ ہے۔ عید کے بعد صحیح نیچے مال بکنا شروع ہونگے۔ سدا بہار جوار مارکیٹ 1000 روپیہ من کمزور ہوئ ہے اور ملتان منڈی میں 10700 سے 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ریٹ کافی اونچا ہو گیا ہے۔ جس کسی کو نفع پکا کرنا ہوتا ہے تھوڑا بہت کم کر کے بھی مال فروخت کر جاتا ہے۔ .
Mar 11 2026 13:04:28 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11600/11700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 11 2026 12:45:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ حاضر میں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے 161/161.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال امپورٹرز کی سیلنگ ہے امپورٹرز کو نفع ہے ان ریٹوں میں۔ ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 6700 روپیہ من ملتان 6800 روپیہ من جبکہ سرگودھا منڈی میں بھی 6900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فل حال کام کاج رکے ہوے ہیں حالات خراب ہونے کی وجہ سے نقل و حمل نہیں ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جنوری میں آسٹریلیا سے 91511 ٹن کالا چنا لوڈ ہوا ہے جو کہ دسمبر کے مقابلے میں 85% تک کم ہے۔ کالے چنے میں سب سے زیادہ خریداری انڈیا نے کی ہے جنوری میں 72036 ٹن کالا چنا شپ ہوا ہے انڈیا کے لیے۔ پاکستان کے لیے 8638 ٹن جبکہ یو اے ای کے لیے 7258 ٹن کالا چنا لوڈ ہوا ہے اسٹریلیا سے۔ دوسری جانب ایران اور امریکی-اسرائیلی افواج کے درمیان تنازعات کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں شپنگ میں شدید رکاوٹوں سے مارچ شپمنٹ کی ترسیل متاثر ہونے کی توقع ہے۔ .
Mar 11 2026 12:32:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ مارکیٹ تیز ہی ہے۔ فیصل آباد منڈی میں بھی 9900/10000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ جبکہ کراچی مارکیٹ میں 10300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گڈ ایوریج مالوں کے۔ اور اچھے وائٹ مال مشین کلین 10800/11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ کچھ بہتر ہوئ ہے جس کی وجہ سے لوکل میں بھی ٹریڈرز کے جزبات بنے ہیں اور بیچ رک گئ ہے۔ فل حال مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Mar 11 2026 12:22:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 /30 کوالٹی مالوں کے 12000/12100 روپیہ کوئنٹل 60/40 کوالٹی 11700/11800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13200 جبکہ لائن لوڈ سے 13500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں کھل کر سیلنگ نہیں آرہی ہے۔ لوکل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Mar 11 2026 12:00:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 4700/4750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Mar 11 2026 11:39:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان اور فیصل آباد منڈی میں کچے مال 3250 جبکہ پلانٹ والے مال 3350/3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مالوں کے لوڈ میں 8000/8100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8600/8700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 75/76 روپیہ کلو والی مارکیٹ میں 5/6 روپیہ کلو کی بہتری آچکی ہے آگے مارکیٹ میں ملا جلا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Mar 11 2026 11:05:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں 35 روپیہ کوئنٹل فارورڈ مارکیٹ مزید کمزور تھی اور 13580 روپیہ کوئنٹل تک مارکیٹ کلوز ہوئ تھی۔ .
Mar 10 2026 23:35:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ فارورڈ میں 60 روپیہ کوئنٹل دوبارہ کمزور ہوئ ہے اور 13615 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ اپریل کے بھی کام شروع ہو گئے ہیں۔فل اپریل 3 مل 13725 میں مال مل جاتے ہیں۔ زیادہ پیداوار ہونے کی وجہ سے فارورڈ ٹریڈرز سر پر مال بیچ رہے ہیں۔ اب فارورڈ میں چونکہ کوئ بڑا فرقہ نہیں ہے اس لیے حاضر میں بھی ٹریڈرز کے جزبات ٹھنڈے ہی ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ سست ہے۔ .
Mar 10 2026 21:51:57 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ کراچی مارکیٹ 200/300 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 10200 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں گڈ ایوریج مالوں کے جبکہ اچھے وائٹ مال 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر ہوئ ہے چائنہ کے لیے اچھے مالوں کے 1085 ڈالر فی ٹن تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ لوکل میں بیچ کھل کر نہیں ہے۔ .
Mar 10 2026 21:25:03 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین ترکی سے ری سیل میں پاکستان کے لیے 2850 ڈالر فی ٹن تک کام ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 38850 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ انڈیا سے گلف ممالک کے لیے نئے کام نہیں ہو رہے ہیں۔ جب تک انٹرنیشنل مارکیٹ میں اشیاء کی نقل و حمل کے حالات واضح نہیں ہوتے امپورٹرز کی سیلنگ لوکل میں کھل کر نہیں ہے۔ .
Mar 10 2026 16:44:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 25 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور فارورڈ اور حاضر مارکیٹ 13675 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئی ہے۔ آج نیچے تھوڑی تھوڑی گاہکی ہے۔ .
Mar 10 2026 15:50:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 15200 جبکہ فیصل آباد سائڈ ایرانی ٹکڑا کوالٹی 19000/19500 اور گولی فیصل آباد منڈی میں 22000/23000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سکھری دھنیا لائنوں پر مارکیٹ تیز ہے اور ٹکرا کوالٹی کے 14500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لوکل مالوں کا گاہک ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Mar 10 2026 15:30:37 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ فارورڈ 20 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 13650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ ریٹ حاضر سے بھی کم ہے۔ تھوڑی بہت شارٹ کوورنگ ہے۔ تاہم لانگ ٹرم کے لیے مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ سٹاکسٹ خاموش ہی ہیں۔ .
Mar 10 2026 15:29:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2/3 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 162/163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آج گاہکی سست تھی جبکہ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ امپورٹرز ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق وقتی جو بھی لوکل میں تیزی ہے انٹرنیشنل حالات خراب ہونے کی وجہ سے ہے۔ انٹرنیشنل جو حالات ہیں اس کا کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔ کل کو حالات ٹھیک ہو جائیں تو کریکشن بھی آ سکتی ہے۔ مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے دیکھا جائے تو سپلائ شارٹ نہیں ہے بلکہ زیادہ ہے۔ مال ہیں اور آگے فصل بھی سر پر ہے۔ اسی لیے امپورٹرز ساتھ ساتھ لوکل میں مال بیچ بھی رہے ہیں۔ .
Mar 10 2026 15:17:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ میں 40000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرے کے 42000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ہے۔ سنگاپور کے لیے ریٹ انڈیا سے بکنگ کا 2380 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ لیکن آگے پاکستان کے لیے ریٹ موصول نہیں ہو رہا ہے۔ یہ ریٹ وہاں جو مال پڑے ہیں ان کا ری سیل میں ریٹ آ رہا ہے۔ تاہم نئے کوئ کام نہیں ہو رہے ہیں۔ انڈیا لوکل میں مارکیٹ 200 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئ ہے اور 21700 تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں اونجھا منڈی میں۔ .
Mar 10 2026 15:16:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں 7 ایم ایم مالوں کے 195/200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 6/7 ایم ایم 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم مالوں کے 230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے 8/9 ایم ایم پورٹ کے مالوں کے 240/245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ امیریکا 9 ایم ایم 345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال وار کی وجہ سے شپنگ کمپنیز نے ایکسٹرا چارجز عائد کیے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے امپورٹرز نے مال روکے ہوئے ہیں اگر صورتحال مزید ایسی ہی رہی تو حاضر میں گیپ بن سکتا ہے۔ .
Mar 10 2026 15:08:48 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی مالوں کے کراچی مارکیٹ میں 161/162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر کوالٹی مالوں کے 167 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 40 دن پیمنٹ پر 171 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نپر کوالٹی مالوں کے۔ مارکیٹ مضبوط ہے لوکل میں کھل کر بیچ نہیں ہے۔ .
Jun 11 2026
Jun 11 2026
Jun 11 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott