+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 22 2024 11:58:49
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 181.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سرگودھا منڈی میں 7550 روپیہ من ملتان 7450 فیصل آباد منڈی میں 7350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ لانگ ٹرم کے لیے مال خریدنے چاہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مندہ تیزی کا دارومدار صرف تھل کی فصل پر نہیں مبنی نہیں ہے۔ اس میں اور بھی بہت سارے پہلو شامل ہیں۔ اب پچھلے سال تیزی میں سب سے زیادہ اہم کردار ڈالر کا تھا۔ جب ڈالر بینکوں سے نہیں مل رہا تھا اور 230 روپیہ والا 275/280 تک چلا گیا تھا تو کالا چنا بھی 130 سے 190 کراس کر گیا تھا۔ ٹریڈرز کو پورٹ پر ڈیمرج الگ سے پڑے تھے۔ اس کے علاوہ پچھلے سال انٹرنیشنل مارکیٹ کی صورتحال کچھ الگ تھی۔ پچھلے سال امپورٹ میں ریٹ نیچے تھا 490 ڈالر فی ٹن ریٹ تھا جب نئ فصل آئ تھی۔ پڑتا نیچے تھا امپورٹ میں اس لیے امپورٹرز نے پیٹ بھر کر مال بک کروائے تھے پچھلے سال۔ ایک ایک مہینے میں 3000+ کنٹینر کی آمدن بھی ہوئ ہے۔ مندہ اور تیزی بیوپار کا حصہ ہیں پچھلے سال مندہ بھی آیا ہے اور تیزی بھی آئ ہے۔ پہلے چنا 194 تک بھی گیا پھر 135 تک بھی آیا پھر دوبارہ 180 پلس ہو گیا ہے۔ یعنی مندہ اور تیزی دونوں دیکھنے میں آئ ہے۔ کاریگر بندوں نے تگڑی مزدوریاں کی ہیں۔ فل حال جو صورت حال ہے اس میں ٹریڈرز امپورٹ میں ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں جو مال ہے اسے ہی سٹاک کر رہے ہیں۔ کیونکہ باقی مارکیٹوں کے مقابلے میں سب سے سستا چنا پاکستان میں ہی ہے۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی کی بکنگ کا ریٹ بھی 675 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 203.96 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ نمبر 1 کوالٹی 710 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 214.54 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔