Sesame | تل
Oct 31 2026
Jul 31 2026 16:44:27 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ وقتی پیمنٹوں کے بحران کی وجہ سے 1 روپیہ کلو نرم ہے اور ایڈوانس پیمنٹ والے 181 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ 5 اگست پیمنٹ پر 182 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 186/187 روپیہ کلو تک کی مارکیٹ ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں آگے 5 اگست پیمنٹ پر کافی سودے بکے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لوکل بازار دباؤ میں ہے۔ پھر 5 اگست کے بعد 20 اگست کام ہونا شروع ہو گیا ہے۔ دوسری جانب بکنگ گرم ہے جس کی وجہ سے لوکل مزید تیزی بن سکتی ہے۔ بکنگ آسٹریلیا سے 10 ڈالر مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور کنٹینر میں 650/655 ڈالر جبکہ نیو کراپ 670 ڈالر مانگ رہے ہیں۔ انڈیا مارکیٹ تیز ہے جس کی وجہ سے بکنگ میں کام گرم ہے۔ انڈیا دہلی منڈی میں 6300 روپیہ کوئنٹل بھاؤ بن گیا ہے اور مزید بھی 200/400 روپیہ کوئنٹل انڈیا میں بازار تیز ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے بکنگ 30/50 ڈالر مزید بہتر ہو سکتی ہے۔ پاکستان کے لیے امپورٹ میں ایک جہاز بک ہو گیا ہے 636 ڈالر میں 23 ہزار ٹن کا جو کراچی پورٹ پر 191 روپیہ کلو سے اوپر پڑتا ہے۔ تاہم امپورٹرز لوکل میں بھی بازار میں تھوڑی بہت کریکشن آئ تو مال اٹھا جائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آسٹریلین جزباتی طور پر مارکیٹ گرما رہے ہیں وقتی طور پر مزید 30/50 ڈالر مارکیٹ گرما سکتے ہیں وہ سٹاک کم شو کروا رہے ہیں۔ آسٹریلیا میں کیری فارورڈ سٹاک کافی ہے۔ آسٹریلیا کی کراپ 2.5 ملین میٹرک ٹن کی تھی۔ کیری فارورڈ 7/8 لاکھ ٹن ہے اور لوکل پاکستان کی بھی فصل اچھی ہے۔ اس بار آسٹریلیا والے جتنی ڈیمانڈ پاکستان سے توقع کر رہے ہیں اتنی ڈیمانڈ جانی نہیں ہے پاکستان سے۔ اگر آسٹریلیا کی کراپ 1.2 ملین بھی آتی ہے تو ٹول 2 ملین پر ان کی کراپ پہنچ جائے گی جو کہ کھپت سے زیادہ ہی بنتی ہے۔فل حال کے لیے نئ پرانی کراپ آسٹریلیا کی ملا کر 1.8 سے 2 ملین ٹن تک متوقع ہے جو کہ ضرورت سے زیادہ ہی بنتی ہے۔ ساتھ ہی دوسرے فیکٹرز بھی لائحہ عمل میں آ سکتے ہیں جس میں سب سے اہم فیکٹر کروڈ آئل ہے۔ اگر کروڈ آئل کی قیمتیں تیز ہوتی ہیں تو وہ ساری اشیاء پر ڈائرکٹ اثر انداز ہو گی۔ فل حال ایگریکلچر کموڈیٹیز میں دیکھا جا رہا ہے کہ کئ اشیاء کی سپلائیاں زیادہ ہونے کے باوجود ریٹوں میں تیزیاں آ رہی ہے۔ فنڈز کافی ایکٹو ہیں۔ .
Jul 30 2026 18:21:09 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 182/183 روپیہ کلو کی مارکیٹ ہے لیکن گاہک نہیں ہے ابھی بھی مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے جیسے ہی بازار میں روپیہ دو پڑتا ہے بیچیں آ جاتی ہیں۔ ٹائم والے سودوں کی بیچیں ہیں 5 اگست بھی بیچ ہے جبکہ 45 دن کی بھی 5 روپیہ کلو فرقے کے ساتھ بیچ ہے۔ .
Jul 30 2026 16:44:22 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مزید بہتر ہوئ ہے اور 182 ایڈوانس جبکہ 5 اگست 183 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں شارٹ کوورنگ بھی ہے ۔جنہوں نے کل 184/185 میں مال بیچے ہیں آج 180 میں تھوڑی بہت گاہکی آئ ہے جس کی وجہ سے بازار تھوڑا بہتر ہوا ہے۔ تاہم کالے چنے کی اب منٹ منٹ کی بلائنڈ ہے۔ واضح صورتحال 5 اگست کے سودے جہاں نپٹ جائیں گے پھر سامنے آئے گی۔ .
Jul 30 2026 15:11:23 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے مارکیٹ اور 181 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس جبکہ 5 اگست پیمنٹ پر 181.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 185/186 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں کافی مندہ تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ایک ایک دن میں 3/4/5 روپیہ کلو پڑ رہے ہیں۔ جیسے ہی بازار میں بہتری کی ٹون ہوتی ہے ٹریڈرز مال پکڑ کر روپیہ دو رکھ کر بیچ جاتے ہیں اور مندے کی ٹون ہوتی ہے تو سر پر بیچ کر روپیہ دو کم کر کے خرید لیتے ہیں۔ مارکیٹ کی صورتحال 5 اگست کے سودوں کی کٹنگ کے بعد واضح ہوگی۔ 5 اگست کو پیمنٹوں کا پریشر ہے۔ مارکیٹ میں پیمنٹوں کے بحران کی وجہ سے پریشر بن سکتا ہے۔ .
Jul 30 2026 15:02:58 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے مارکیٹ اور 181 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس جبکہ 5 اگست پیمنٹ پر 181.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 185/186 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں کافی مندہ تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ایک ایک دن میں 3/4/5 روپیہ کلو پڑ رہے ہیں۔ جیسے ہی بازار میں بہتری کی ٹون ہوتی ہے ٹریڈرز مال پکڑ کر روپیہ دو رکھ کر بیچ جاتے ہیں اور مندے کی ٹون ہوتی ہے تو سر پر بیچ کر روپیہ دو کم کر کے خرید لیتے ہیں۔ مارکیٹ کی صورتحال 5 اگست کے سودوں کی کٹنگ کے بعد واضح ہوگی۔ 5 اگست کو پیمنٹوں کا پریشر ہے۔ مارکیٹ میں پیمنٹوں کے بحران کی وجہ سے پریشر بن سکتا ہے۔ .
Jul 30 2026 11:26:33 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 179/180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 184/185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال گاہکی خاموش ہے۔ اب ریٹ تیز ہو گیا ہے۔ ہر بندہ پرافٹ ٹیکنگ میں ہے۔ دوسری جانب 5 اگست پیمنٹ پر کافی کام ہوئے ہیں ٹریڈرز نے 172/175/180/185 ہر ریٹ میں مال لیے ہوئے ہیں۔ ابھی پیمنٹوں کا بحران بن سکتا ہے۔ سیٹلمنٹ ہی نظر آ رہی ہے۔ 5 اگست والے سودے کلیر ہو جائیں پھر صورتحال واضح ہوگی۔ دوسری جانب بکنگ آسٹریلیا سے 645 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 194.28 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم یہ کنٹینرز میں بکنگ کا ریٹ ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی ان ریٹوں میں گاہک نہیں ہے۔ .
Jul 29 2026 17:57:30 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 1.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ٹریڈرز نے رشیا کے مال 565/570 ڈالر میں بک کروائے ہوئے تھے جن کی اب دس ڈالر نیچے کر کے ریسیل میں بیچ آجاتی ہے۔ .
Jul 29 2026 14:51:30 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 181.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Jul 29 2026 12:26:46 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ والا 182/182.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 187 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تاہم فل حال گاہکی خاموش ہے۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ اوپر لیول پر ہر بندہ ہی پرافٹ ٹیکنگ کر رہا ہے۔ مارکیٹ میں بہت کم ٹائم میں 25 روپیہ کلو کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسرا نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ بھی کچھ خاص نہیں ہے کراچی سے لفٹنگ نہیں ہے۔ ملرز کو تھل کے مالوں میں وارہ ہے۔ تھل والے ملرز کو پہنچ میں 185 میں مل جاتے ہیں جبکہ کراچی والے مالوں پر کرایہ الگ سے آتا ہے۔ سرگودھا منڈی میں 7400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 7650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ بھی آسٹریلیا سے 650 ڈالر کا بھاؤ ہے لیکن انٹرنیشنل مارکیٹ میں ان ریٹوں میں گاہک نہیں ہے۔ انڈیا نے آسٹریلیا سے 590/610 ڈالر کے لیول پر خریداری کی تھی۔ پاکستان سے بھی امپورٹرز نے 610 سے 630 ڈالر تک کنٹینرز میں کام کیے تھے ابھی گاہک نہیں ہے۔ .
Jul 29 2026 00:33:26 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1/2 روپیہ کلو کی کریکشن آئ ہے اور 182/183 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 186/187 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ بھی کافی تیز ہو گئ ہے 650 ڈالر ریٹ کہتے ہیں لیکن ان ریٹوں میں بیچ ہے خریدار نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں پچھلے دو تین دن سے لگا تار پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ 175/178/182/185 ہر ریٹ میں ٹریڈرز نے ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کیا ہے۔ کالا چنا انویسٹرز کی خریداری کی وجہ سے تیز ہوا تھا اور ساتھ بکنگ تیز ہو گئ جس کی وجہ سے لوکل کافی کم ٹائم میں بازار کافی تیز ہو گیا۔ بلائنڈ والوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ ٹریڈرز نے سر پر بھی مال بیچے ہوئے تھے جس کی وجہ سے بہت کم ٹائم میں اچھی تیزی ملی ہے۔ تاہم نیچے ریٹیل لیول پر کوئ اتنا زیادہ کام نہیں ہے۔ دال کی ڈیمانڈ سست ہے۔ دوسری جانب انویسٹرز ساتھ ساتھ نفع پکا کر کے دوسرے آئٹمز میں جا رہے ہیں۔ کوئ رشین چیکو چنا لے رہا ہے اور کوئ ییلو پیس لے رہا ہے۔ رشین چیکو چنا سفید چنے سے 130 ڈالر سستا ہے اور زیادہ دال سفید چنے کی ہی بن رہی ہے۔ ییلو پیس کالے چنے کی قیمت سے آدھی قیمت پر ہے۔ ییلو پیس بکنگ میں 325 ڈالر ریٹ ہے جبکہ کالا چنا 650 ڈالر ریٹ ہے۔ اس لیے انویسٹرز کالا چنا میں نفع پکا کر کے دوسرے آئٹمز میں جا رہے ہیں۔ .
Jul 28 2026 18:50:40 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا ایڈوانس پیمنٹ پر 184 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 5 اگست پیمنٹ پر 185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 189 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بازار تو بہتر ہے تاہم فل حال پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں اب بازار 60/70 ڈالر تیز ہو چکا ہے۔ ماہرین کے خیال کے مطابق انڈیا ییلو پیس پر ڈیوٹی ختم کر سکتا ہے جس کی وجہ سے اب آگے مزید اوپر ریٹوں پر گاہک محتاط ہیں۔ .
Jul 28 2026 16:17:42 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 183.5/184 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 5 اگست پیمنٹ پر 184.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ میں کافی کام ہو رہے ہیں۔ مال مل بھی جاتا ہے بک بھی جاتا ہے۔ 45 دن پیمنٹ پر 188/189 روپیہ کلو تک کی مارکیٹ ہے۔ مارکیٹ میں ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ .
Jul 28 2026 14:45:41 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوبارہ مارکیٹ تیز ہو گئ ہے اور 185 کا گاہک بن گیا ہے۔ ایڈوانس پیمنٹوں پر جنہوں نے مال لیے ہوئے ہیں بیچتے نہیں ہیں جبکہ ٹائم والے مالوں میں ٹریڈرز کو اچھا نفع ہے ساتھ ساتھ ہاتھ بدلی ہو رہے ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 190/191 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سرگودھا بھی ایڈوانس 7450 ریٹ بن گیا ہے۔ بکنگ تیز ہے جس کی وجہ سے لوکل کام گرم ہے بکنگ 650 ڈالر ریٹ بن گیا ہے آسٹریلیا سے۔ انڈیا مارکیٹ پچھلے دو تین دن میں 300 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئ ہے۔ 6000 والی مارکیٹ 6300 ہو گئ ہے انڈین کرنسی میں جس کی وجہ سے آسٹریلیا بکنگ تیز ہوئ ہے۔ .
Jul 28 2026 13:47:26 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 5 اگست پیمنٹ پر 184 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 189/190 روپیہ کلو جیسی پوزیشن ہے۔ فل حال ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے 5 اگست کے کام 170/172 سے ہونا شروع ہوئے تھے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بکنگ کا پڑتا تو اوپر ہے 640 والا 194 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ تاہم لوکل بازار میں ٹریڈرز کو 2/3 ہفتے میں بہت اچھا نفع ہے۔ اس لیے ساتھ ساتھ ان ریٹوں میں نفع پکا کر رہے ہیں۔ .
Jul 28 2026 12:26:56 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ مزید تیز ہے اور 184/185 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال بکنگ تیز ہونے کی وجہ سے لوکل بازار تیز ہے۔ .
Jul 28 2026 11:55:23 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو تیز اوپن ہوئ ہے اور 182/183 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ کل بازار میں کافی زیادہ پرافٹ ٹیکنگ تھی۔ تاہم کالے چنے میں ایسا بھی ہوتا ہے بازار نرم دیکھتے ہوئے ٹریڈرز سر پر مال بیچ جاتے ہیں اور تھوڑی دیر بعد روپیہ یا دو نیچے کر کے کوور کر لیتے ہیں۔ تھل سرگودھا منڈی میں بھی 7450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آج بکنگ مزید تیز آئ ہے 640/650 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جس کی وجہ سے لوکل دوبارہ سیلنگ رک گئ ہے سیلنگ کھل کر نہیں ہے۔ 640 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 194 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Jul 27 2026 17:48:38 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1/2 روپیہ کلو مزید کمزور ہوئ ہے اور 5 اگست پیمنٹ پر 182 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ ایڈوانس بھی 181/181.5 روپیہ کلو جیسی پوزیشن ہے۔ فل حال مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ آج تقریباً سارا دن ہی پرافٹ ٹیکنگ رہی ہے جس کی وجہ سے بازار تھوڑا نرم ہوا ہے۔ .
Jul 27 2026 14:20:16 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید نرم ہے اور 183/183.5 روپیہ کلو تک کی پوزیشن ہے۔ تھل 7350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مین پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Jul 27 2026 12:31:38 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 184 جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 188/189 روپیہ کلو تک کی بیچ ہے۔ فل حال مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Jul 27 2026 12:05:32 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ مزید گرم اوپن ہوئ ہے اور 185/186 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے۔ تاہم ہر کسی کا اپنا اپنا ہی ریٹ ہے۔ ان ریٹوں میں ساتھ ساتھ پرافٹ بھی ٹیکنگ لازمی کریں۔ سرگودھا منڈی میں 7400 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 7750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 620/30 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں کنٹینرز میں۔ 620 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 188 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے اور لوکل بھی 1/2 روپیہ کلو کا فرقہ ہے۔ اسی لیے ان ریٹوں میں ساتھ ساتھ مال فروخت کرنا چاہیے۔ یہ کنٹینرز میں بکنگ کا ریٹ ہے بلک میں 10/15 ڈالر ریٹ کم ہوتا ہے۔ امپورٹرز بلک میں مال منگوا کر اپنا نفع رکھ کر ادھر 45 دن کر کے بیچ دیتے ہیں۔ .
Jul 27 2026 00:05:15 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ مزید گرم ہے 3 روپیہ کلو مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 182 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں جبکہ فارورڈ میں 45 دن پیمنٹ پر 187 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال لوکل میں شارٹ کوورنگ والے گاہک ہیں جس کی وجہ سے لوکل بازار گرم ہے۔ .
Jul 26 2026 14:41:44 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ گرم ہے اور 5 اگست پیمنٹ پر 179 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے اب جیسے جیسے بازار اوپر جا رہا ہے ٹریڈرز ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کر رہے ہیں مارکیٹ میں پچھلے دو تین ہفتے میں 19 روپے پڑ گئے ہیں۔ اب لوکل جیسے جیسے بازار اوپر جا رہا ہے نفع بھی پکا کریں۔ .
Jul 25 2026 22:26:26 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی ایک روپیہ کلو نرم ہوا ہے اور 5 اگست کی پیمنٹ پر 177.50 تک کام ہوے ہیں۔ پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آ رہی ہے لیکن ہلکی پھلکی کوریکشن کے بعد دوبارہ مارکیٹ ٹریک پر آ جاے گی کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر ہے .
Jul 25 2026 21:11:04 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 178.50 میں کام ہوا ہے 5 اگست کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگست ستمبر کی شپمنٹ پاکستان کیلئے 619 ڈالر میں کام ہوا ہے جو کراچی آ کر تقریباً 188.28 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ جبکہ اکتوبر نومبر نئی کراپ 640/45 ڈالر کی آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ مارکیٹ فل الحال گرم نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 25 2026 18:37:49 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ مزید گرم ہو گئ ہے۔ 5 اگست پیمنٹ پر 177 کا گاہک ہے جبکہ ایڈوانس بھی بیچ کوئ نہیں ا رہی ہے 176.5 ریٹ ہے۔ اکا دکا ٹرالہ ملتا ہے پھر ریٹ ہی تیز ہو جاتا ہے۔ سرگودھا منڈی میں بھی ایڈوانس 7100/7150 جبکہ 45 دن 7350 کا بازار بن گیا ہے۔ لوکل شارٹ کوورنگ یعنی جنہوں نے سر پر مال بیچے تھے گاہک ہیں جبکہ بیچ ہی کوئ نہیں آ رہی ہے۔ .
Jul 25 2026 18:04:55 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ مزید گرم ہے اور 176.25 روپیہ کلو تک ایڈوانس کام ہو گئے ہیں جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 181 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ شارٹ کوورنگ والے گاہک ہیں جس کی وجہ سے لوکل کام گرم ہے دوسرا بکنگ میں بھی تیزی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے لوکل میں انویسٹرز ایکٹو ہیں۔ بکنگ 619 ڈالر تک کام ہو گئے ہیں حاضر والے مالوں کے اور نیو کراپ 640 ڈالر مانگنا شروع ہو گئے ہیں۔ .
Jul 25 2026 17:13:51 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں گرم ہو گئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ والے 175.5/176 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ سرگودھا منڈی میں 7050 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں کیش پیمنٹ والے جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 7275 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں۔ فل حال بازار میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ .
Jul 25 2026 13:04:55 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ والے 174/174.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 5 اگست پیمنٹ پر 176 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ہونے کی وجہ سے لوکل بیچ کھل کر نہیں ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر ہے کیونکہ انڈیا میں دالوں کی بیجائ پچھلے سال کی نسبت 6% تک کم ہے۔ پچھلے سال اب تک 91.46 لاکھ ہیکٹئرز پر کاشت ہو چکی تھی جبکہ اس سال دالوں کی انڈیا میں کل بیجائ اب تک 84.57 لاکھ ہیکٹئرز پر ہے۔ جون میں بارشیں نا ہونے کی وجہ سے بیجایاں لیٹ ہیں۔ سوموار کو بکنگ کے ریٹ دیکھ کر ہی مارکیٹ کی صورتحال واضح ہو گی۔ اگر بکنگ کا ریٹ مزید تیز کھلتا ہے تو لوکل مارکیٹیں شوٹ اپ کر سکتی ہیں۔ تھل لائن سرگودھا منڈی میں 7000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 7200/7250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 24 2026 16:13:48 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ گرم ہی ہے۔ بیچ کوئ نہیں ہے اکا دکا بیچ اتی ہے پھر ٹریڈرز ریٹ تیز کر دیتے ہیں۔ ایڈوانس پیمنٹ پر 174.5/175 روپیہ کلو جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔ مارکیٹ میں مزید تیزی کا رجحان ہے۔ تھل بھی کام گرم ہے۔ 6950/7000 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے دنوں میں بکنگ 30/40 ڈالر تیز ہوئ ہے اور لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہونے کی وجہ سے لوکل بازار میں پیسے پڑ گئے ہیں۔ تاہم مارکیٹ ابھی بھی 13 روپیہ کلو انڈر کاسٹ ہے۔ بکنگ آسٹریا سے 620 ڈالر والی کراچی پورٹ پر 188 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ رشیا سے بکنگ ہلکے مال 590/600ڈالر ہیں ان میں ڈیمیج مال کافی ہیں جبکہ اچھی کوالٹی 620 ڈالر ہی ہے۔ تنزانیہ سے فل حال بکنگ میں ریٹ نہیں آ رہے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott