+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 30 2026 15:11:23
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے مارکیٹ اور 181 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس جبکہ 5 اگست پیمنٹ پر 181.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 185/186 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں کافی مندہ تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ایک ایک دن میں 3/4/5 روپیہ کلو پڑ رہے ہیں۔ جیسے ہی بازار میں بہتری کی ٹون ہوتی ہے ٹریڈرز مال پکڑ کر روپیہ دو رکھ کر بیچ جاتے ہیں اور مندے کی ٹون ہوتی ہے تو سر پر بیچ کر روپیہ دو کم کر کے خرید لیتے ہیں۔ مارکیٹ کی صورتحال 5 اگست کے سودوں کی کٹنگ کے بعد واضح ہوگی۔ 5 اگست کو پیمنٹوں کا پریشر ہے۔ مارکیٹ میں پیمنٹوں کے بحران کی وجہ سے پریشر بن سکتا ہے۔