+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 30 2026 11:26:33
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 179/180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 184/185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال گاہکی خاموش ہے۔ اب ریٹ تیز ہو گیا ہے۔ ہر بندہ پرافٹ ٹیکنگ میں ہے۔ دوسری جانب 5 اگست پیمنٹ پر کافی کام ہوئے ہیں ٹریڈرز نے 172/175/180/185 ہر ریٹ میں مال لیے ہوئے ہیں۔ ابھی پیمنٹوں کا بحران بن سکتا ہے۔ سیٹلمنٹ ہی نظر آ رہی ہے۔ 5 اگست والے سودے کلیر ہو جائیں پھر صورتحال واضح ہوگی۔ دوسری جانب بکنگ آسٹریلیا سے 645 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 194.28 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم یہ کنٹینرز میں بکنگ کا ریٹ ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی ان ریٹوں میں گاہک نہیں ہے۔