+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 31 2026 16:44:27
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ وقتی پیمنٹوں کے بحران کی وجہ سے 1 روپیہ کلو نرم ہے اور ایڈوانس پیمنٹ والے 181 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ 5 اگست پیمنٹ پر 182 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 186/187 روپیہ کلو تک کی مارکیٹ ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں آگے 5 اگست پیمنٹ پر کافی سودے بکے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لوکل بازار دباؤ میں ہے۔ پھر 5 اگست کے بعد 20 اگست کام ہونا شروع ہو گیا ہے۔ دوسری جانب بکنگ گرم ہے جس کی وجہ سے لوکل مزید تیزی بن سکتی ہے۔ بکنگ آسٹریلیا سے 10 ڈالر مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور کنٹینر میں 650/655 ڈالر جبکہ نیو کراپ 670 ڈالر مانگ رہے ہیں۔ انڈیا مارکیٹ تیز ہے جس کی وجہ سے بکنگ میں کام گرم ہے۔ انڈیا دہلی منڈی میں 6300 روپیہ کوئنٹل بھاؤ بن گیا ہے اور مزید بھی 200/400 روپیہ کوئنٹل انڈیا میں بازار تیز ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے بکنگ 30/50 ڈالر مزید بہتر ہو سکتی ہے۔ پاکستان کے لیے امپورٹ میں ایک جہاز بک ہو گیا ہے 636 ڈالر میں 23 ہزار ٹن کا جو کراچی پورٹ پر 191 روپیہ کلو سے اوپر پڑتا ہے۔ تاہم امپورٹرز لوکل میں بھی بازار میں تھوڑی بہت کریکشن آئ تو مال اٹھا جائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آسٹریلین جزباتی طور پر مارکیٹ گرما رہے ہیں وقتی طور پر مزید 30/50 ڈالر مارکیٹ گرما سکتے ہیں وہ سٹاک کم شو کروا رہے ہیں۔ آسٹریلیا میں کیری فارورڈ سٹاک کافی ہے۔ آسٹریلیا کی کراپ 2.5 ملین میٹرک ٹن کی تھی۔ کیری فارورڈ 7/8 لاکھ ٹن ہے اور لوکل پاکستان کی بھی فصل اچھی ہے۔ اس بار آسٹریلیا والے جتنی ڈیمانڈ پاکستان سے توقع کر رہے ہیں اتنی ڈیمانڈ جانی نہیں ہے پاکستان سے۔ اگر آسٹریلیا کی کراپ 1.2 ملین بھی آتی ہے تو ٹول 2 ملین پر ان کی کراپ پہنچ جائے گی جو کہ کھپت سے زیادہ ہی بنتی ہے۔فل حال کے لیے نئ پرانی کراپ آسٹریلیا کی ملا کر 1.8 سے 2 ملین ٹن تک متوقع ہے جو کہ ضرورت سے زیادہ ہی بنتی ہے۔ ساتھ ہی دوسرے فیکٹرز بھی لائحہ عمل میں آ سکتے ہیں جس میں سب سے اہم فیکٹر کروڈ آئل ہے۔ اگر کروڈ آئل کی قیمتیں تیز ہوتی ہیں تو وہ ساری اشیاء پر ڈائرکٹ اثر انداز ہو گی۔ فل حال ایگریکلچر کموڈیٹیز میں دیکھا جا رہا ہے کہ کئ اشیاء کی سپلائیاں زیادہ ہونے کے باوجود ریٹوں میں تیزیاں آ رہی ہے۔ فنڈز کافی ایکٹو ہیں۔