+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 29 2026 12:26:46
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ والا 182/182.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 187 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تاہم فل حال گاہکی خاموش ہے۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ اوپر لیول پر ہر بندہ ہی پرافٹ ٹیکنگ کر رہا ہے۔ مارکیٹ میں بہت کم ٹائم میں 25 روپیہ کلو کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسرا نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ بھی کچھ خاص نہیں ہے کراچی سے لفٹنگ نہیں ہے۔ ملرز کو تھل کے مالوں میں وارہ ہے۔ تھل والے ملرز کو پہنچ میں 185 میں مل جاتے ہیں جبکہ کراچی والے مالوں پر کرایہ الگ سے آتا ہے۔ سرگودھا منڈی میں 7400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 7650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ بھی آسٹریلیا سے 650 ڈالر کا بھاؤ ہے لیکن انٹرنیشنل مارکیٹ میں ان ریٹوں میں گاہک نہیں ہے۔ انڈیا نے آسٹریلیا سے 590/610 ڈالر کے لیول پر خریداری کی تھی۔ پاکستان سے بھی امپورٹرز نے 610 سے 630 ڈالر تک کنٹینرز میں کام کیے تھے ابھی گاہک نہیں ہے۔