+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 02 2023 12:47:01
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  چینی سرگودھا زون جوہر آباد سیل نہیں کر رہا ہے اور لوڈنگ بھی نہیں دے رہا ہے کیونکہ مل میں ایکسپورٹ کی لوڈنگ ہو رہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بھلوال شوگر ملز 9225 رمضان اور العربیہ 9150 پاپولر 9150 سلانوالی 9175 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔  فیصل آباد سائیڈ کسان 9150 سویرا 9150 کنجوانی 9075 کشمیر 9075 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق جنوبی پنجاب میں آر وائی کے 8940 جیسے حالات ہیں آر وائی کے مل فل الحال سیل نہیں کر رہا ہے یہ انڈر پارٹی ریٹ ہیں۔ حمزہ نو سیل ہے جبکہ جے ڈی ڈبلیو 8885/90 یونائیٹڈ 8885/90 اتحاد بھی 8885/90 جیسے حالات ہیں۔  اپر سندھ میں ڈھرکی گھوٹکی اے کے 8870/75 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق زیریں سندھ میں باندی 9005/10 آباد گار شوگر ملز 9050 تھر پارکر 9020/25 جیسے حالات ہیں۔  ریٹیل میں گاہکی ٹھیک ہے۔  رات کے اوقات میں مارچ کے سودے 9185 تک ہوے تھے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے حاضر میں مال ہاتھ میں رکھ کے چلیں۔  پاک کموڈیٹیز کی سندھ کے ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ سندھ کی ایکسپورٹ کے کوٹہ کا کیس ہائیکورٹ میں چل رہا ہے جیسے ہی سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا سندھ کی مارکیٹ فورآ تیز ہو جائے گی۔  جنوبی پنجاب کی بڑی ملیں فل الحال نو سیل ہیں۔  پنجاب میں 9 ملیں جبکہ سندھ میں 22 شوگر ملز بند ہو گئی ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق مارچ اپریل بہت بڑی لاگت کے مہینے ہیں۔ شعبان اور رمضان المبارک میں تقریباً 17.50 لاکھ ٹن چینی لاگت کا تخمینہ ہے۔ یعنی پونے دو کروڑ بوری ان دو ماہ میں لگتی ہے۔ اور ملیں کھل کر بیچ نہیں دے رہی ہیں۔  اس لئے لوگ تیزی کا خیال گن رہے ہیں۔