+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 30 2025 14:37:35
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہے اور جہاز والے مال کے 97 روپیہ کلو جبکہ حاضر ڈلوری مال کے 100 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔فل حال لوکل مارکیٹ میں آمدن والے مال پڑتے سے 12 روپیہ کلو نیچے چلے گئے تھے ابھی بھی 10 روپیہ کلو نیچے مارکیٹ ہے۔ مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا ییلو پیس امپورٹ پر ڈیوٹی 10% ہی ہے۔ انڈین حکومت نے یکم نومبر سے اے ای ڈی سی ٹیکس ایڈ کیا ہے 
Agriculture infrastructure and development cass 
اب انڈیا ٹوٹل ٹیکس 30% ہو گیا ہے ییلو پیس امپورٹ پر۔ تاہم انڈیا کے پاس بفر سٹاک موجود ہے۔ تاہم انڈیا کے لوکل ریٹ اور پڑتے میں کافی فرق ہے۔ انڈیا میں ییلو پیس ثابت کا ریٹ 35/36 روپیہ کلو ہے جو کہ 396 ڈالر ریٹ بنتا ہے جبکہ انڈیا اگر امپورٹ کرے تو 25.5 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ 30% ڈیوٹی ڈال کر بھی 33.15 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انڈیا نے لوکل کسان کو سپورٹ کرنے کے لیے اضافی ڈیوٹی عائد کی ہے تاکہ یک دم زیادہ ریٹ نا گر سکیں۔ تاہم انٹرنیشنل مارکیٹ میں ییلوپیس کی سپلائ بہت زیادہ ہے۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ بھی کمزور نظر آ رہی ہے۔ ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔