+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 30 2026 15:31:53
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی لوکل مارکیٹ 1 روپیہ کلو کمزور ہے اور 168 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کرمسن مسور کے۔ نپر کوالٹی لوکل میں مال نہیں ہے ہیں۔ فل حال لوکل امپورٹرز ساتھ ساتھ مال بیچ کر بکنگ میں جا رہے ہیں۔ آسٹریلیا سے نپر کوالٹی ویسل بک ہوگیا ہے 550 ڈالر میں جو کراچی پورٹ پر 165.42 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ اس لیے لوکل ٹریڈرز مال فروخت کر کے دوبارہ ساتھ ساتھ بکنگ میں چلے گئے ہیں۔ بکنگ حاصر 550 ڈالر آسٹریلیا سے جبکہ نیو کراپ 525 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پرانے بھی سٹاک کافی پڑے ہیں اور نئ بھی کراپ کی بیجائیاں اچھی ہیں اوورال آسٹریلیا کینیڈا میں۔ اس لیے مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ بیچ میں اگر کوئی گیپ بنے وہاں کام کر لیں جیسے ابھی پچھلے دنوں جب مال لگے تو لوکل مارکیٹ کافی پریشر میں چلی گئ تھی نیچے 154 تک کام ہو گئے تھے پیمنٹوں کے بحران کی وجہ سے۔ وہاں انویسٹرز نے لوکل میں مال لیے اور اچھا نفع کیا۔ ابھی بازار برابر سا ہی ہے۔ ابھی فل حال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے مسور میں۔