+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 14 2026 14:04:14
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی مال کے 12400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی تھرپارکر کوالٹی 12800 تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے فل حال لوکل مارکیٹ رکی سی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ 5750/5800 روپیہ کوئنٹل کی مارکیٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں پچھلے کافی سالوں سے چائنہ میں گوار گم کی ڈیمانڈ نہیں ہے۔ پاکستان میں ایکسپورٹرز فارغ بیٹھے ہوئے ہیں۔ چائنہ گوار گم کا بالکل کام نہیں ہے۔ گوار گم ایک بہت اہم تھکنر (thickner) اور stabilizer ہے، خاص طور پر فوڈ، ٹیکسٹائل اور آئل ڈرلنگ میں۔ لیکن اب اس کے کئی متبادل استعمال ہوتے ہیں، جو مختلف انڈسٹریز میں اس کی جگہ لے گئے ہیں۔ آئل ڈرلنگ میں گوار گم کے سب سے اہم متبادل پولیاکریلامائڈ بھی استعمال ہوتے ہیں۔ اس کی پیداوار چائنہ میں سب سے زیادہ ہے 2.5 سے 3 ملین ٹن تک ہے۔ اور چائنہ میں سب سے زیادہ استعمال بھی پولیاکریلامائڈ استعمال ہوتا ہے جہاں گوار گم تین سے پانچ کیوبک میٹر فی کلو استعمال ہوتی ہے وہاں یہ صرف 1.5/2 کیوبک میٹر استعمال ہوتا ہے۔ اور فرکشن کو بہت کم کر دیتا ہے۔ جس سے مشینری کو زیادہ چلنے میں فائدہ ہوتا ہے۔ قیمت اس کی گوار گم سے ڈبل ہے لیکن نتائج اچھے ہونے کی وجہ سے 80/90 پرسنٹ یہی استعمال ہوتا ہے۔ باقی یو ایس میں بھی پولیاکریلامایڈ کی پیداوار 5 لاکھ ٹن تک ہے جبکہ یورپ میں 3 لاکھ ٹن تک ہے۔ انڈیا میں بھی اس کی فیکٹریاں کافی تیزی سے کھل رہی ہیں اور 2.5 لاکھ ٹن تک انڈیا میں اس کی پیداوار ہے۔ یہ بنتا بھی کروڈ آئل اور گیس سے ہے۔ لیکن کروڈ آئل اور گیس کی قیمتوں میں تیزی کے باوجود اس کی قیمتیں سٹیبل ہیں۔ چائنہ میں پچھلے دو سال میں اس کی پیداوار ہی بہت زیادہ ہو گئ تھی اور چائنہ کے پاس اس کا ذخیرہ بھی بہت زیادہ ہے۔ مزید دو سال کا ذخیرہ پڑا ہے چائنہ میں اور یہ پیٹرو کیمیکل پلانٹ میں بنتا ہے۔ اس کے علاؤہ کاربوکسی میتھائل سیلولوز بھی گوار گم کا اچھا متبادل ہے۔ اس کی سب سے زیادہ پیداوار بھی چائنہ میں ہوتی ہے اور 8 لاکھ ٹن تک کی پیداوار ہے۔ اس کی وسکاسٹی بھی زیادہ ہے اور فلیوڈ لاس کنٹرول بھی اچھا ہے اور سستا ہے لیکن گوار گم کے مقابلے میں زیادہ ڈلتا ہے ۔ گوار گم کے مزید متبادل بھی ہیں۔ کارباکسیمیتھال بھی متبادل ہے جو لکڑی اور کاٹن لنٹر سے بنتا ہے۔ اس کی قیمتوں کا تعلق کپاس کی قیمت کے ساتھ ہے۔ جس جس فیلڈ میں بھی پہلے گوار گم استعمال ہوتا ہے اب اس کے متبادل ہی کافی آگئے ہیں اور سب سے سستے سٹارچ ہیں۔ جو بھی فصل جس علاقے میں سستی ہوتی ہے اس کا سٹارچ بنا دیتے ہیں۔ سٹارچ کا ریٹ ایوریج ریٹ 400 ڈالر کی رینج میں ہے۔ جو سستا ہوتا ہے اس کا استعمال زیادہ شروع ہو جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق گوار گم کی قیمتوں میں بہتری ہے۔ لیکن زیادہ کوئ لمبی تیزی متبادل زیادہ ہونے کی وجہ سے مشکل ہے۔