+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 07 2026 00:18:20
  • Comments

Mustard | سرسوں

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سرسوں ملتان کے پلانٹوں میں 7700 روپیہ من کام ہو کر 300/400 روپیہ من مندہ ہوئی ہے اور 7300/7400 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں ملتان پہنچ کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سرسوں کے ریفائنڈ آئل میں بھی 16800 روپیہ کام ہو کر 400 روپیہ من کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 16400 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں( 37.327 کلو) کے۔ ریفائنڈ آئل کی قیمت میں یک دم 1500 روپیہ من کی تیزی آ گئی ہے تاہم گزشتہ روز تیل میں کوریکشن دیکھنے میں آئی ہے۔ اور سرسوں میں بھی کوریکشن دیکھنے میں آئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے۔ سرسوں میں 100/200 روپیہ من مزید کمی آ سکتی ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں آئل کی قیمت مستحکم ہی ھے۔