+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 07 2026 13:09:40
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ مزید تیز ہے اور گڈ ایوریج مال کے 12000 سے 12500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ مشین کلین مال کے 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ کافی بہتر ہو چکی ہے۔ 9500 والے تل 12500 ہوگئے ہیں۔ مزید بھی مارکیٹ بہتر ہی ہے لیکن ان ریٹوں میں تل ساتھ ساتھ فروخت بھی کرنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پاکستان سے مارچ میں 27258 ٹن تک ایکسپورٹ ہوا ہے۔ پچھلے چار میں میں ایک لاکھ تین ہزار ٹن تل ایکسپورٹ ہوا ہے پاکستان سے۔ ایکسپورٹ میں تھوڑی تھوڑی ڈیمانڈ تو رہی ہے پاکستان سے مال باہر نکل رہے ہیں لیکن ساتھ ساتھ مال فروخت بھی کرنے چاہیں۔ آگے برازیل کی بھی کراپ شروع ہو جائے گی مئ جون میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی تل کا ریٹ کم ہے باقی آئل سیڈز کے مقابلے میں اور افریقہ سے کرایے بھی بڑھ گئے ہیں جنگی حالات کی وجہ سے اور مزید بھی کروڈ آئل میں فل حال تیزی ہے جو کہ تمام اجناس پر ہی اثر انداز ہو رہی ہے۔ انڈیا لوکل میں میں تل کی قیمتوں میں 1200 روپیہ کوئنٹل کی تیزی آئ ہے 12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گیا ہے انڈین کرنسی میں۔ فل حال تل کی انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر ہی ہے۔