+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 28 2026 14:02:40
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ حاضر میں رشیا کے مال کے 97 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کینیڈا کے مالوں کے 98 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں پیمنٹ کا بحران ہے جس کی وجہ سے پڑتے سے بھی نیچے مال بک رہے ہیں۔ بکنگ رشیا سے اپریل شپمنٹ کے 330 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 103 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ہے۔ لوکل ریٹ تو کافی مناسب ہے لیکن انٹرنیشنل مارکیٹ میں سپلائ بہت زیادہ ہے۔ دوسری جانب کروڈ آئل کی قیمت 101 ڈالر ہو گئ ہے اور اس میں مزید تیزی کا رجحان ہے جو کہ ساری اشیاء کی قیمتوں میں تیزی کا سبب بن سکتی ہے۔ جب تک انٹرنیشنل حالات صحیح نہیں ہوتے لوکل میں مال خریدنے چاہیں۔