Guar | گوارہ
Jun 08 2026
مکئ ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Feb 26 2026 14:31:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 13100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فلحال کام کاج بھی سست ہے تاہم بیچ بھی کھل کر نہیں ہے۔ بکنگ 10 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 965 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 26 2026 14:29:05 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی 157 جبکہ نپر کوالٹی 159/160 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ نپر مشین کلین کوالٹی مارچ شپمنٹ 600 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ فارمر ڈریس نپر 550/560 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 26 2026 14:22:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایوریج مال کے 9700/9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں 9800/9900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ رکی ہوئ ہے ضرورت کے مطابق ہی کام ہے۔ لوکل مارکیٹ میں مال کافی پڑے ہوئے ہیں سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کئے ہوئے ہیں۔ ان ریٹوں میں سٹاکسٹ کو نقصان ہے۔ دوسری جانب اس بار اتنا زیادہ تل ایکسپورٹ نہیں ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق چائنہ میں ایوریج کوالٹی مال سوڈان سے 950 ڈالر میں مل جاتے ہیں جبکہ پاکستان کے مالوں کے بھی چائنہ میں 875/925 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں آگے جون جولائ میں برازیل کی کراپ شروع ہو گی۔ جس کو دیکھتے ہوئے انٹرنیشنل مارکیٹ میں کوئ زیادہ مزے داری نہیں نظر آ رہی ہے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ پہلے عموماً ایسا ہوتا تھا ریٹ اگر کم ہوتا تھا تو ٹریڈرز چائنہ کی اگلی کراپ آنے تک انتظار کرتے تھے لیکن ابھی برازیل کی کراپ نے جو جون جولائ کا فرقہ تھا وہ ختم کر دیا ہے۔ .
Feb 26 2026 14:06:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 110/111 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 317 ڈالر والے ویسل کے 104 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 317 ڈالر والا ویسل آج کراچی پورٹ پر پہنچ جائے گا جس میں 37 ہزار ٹن تک ییلو پیس ہے تاہم جہاز کو پورٹ پر برتھ کب ملے گی اسکا کوئی پتہ نہیں ہے۔ .
Feb 26 2026 13:59:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 156 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ فلحال حاضر گاہکی سست ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ نرم ہے تاہم ریٹس بھی کافی نیچے رہ گئے ہیں آگے جہاں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Feb 26 2026 13:39:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا سائڈ نون شوگر ملز کے 14350 جھنگ 13950 بھون 13975 رمضان 14025 العربیہ 14125 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز کے 14050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کمالیہ سورج 13940 کشمیر 13925 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو گروپ کے 13875 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ اومنی گروپ 13200/250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مہران فاران 13600/650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ مارکیٹ نرم ہے اور 3 مل فروری کے سودوں کے 13865 کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ مارچ کے سودے 14105 کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فلحال مارکیٹ میں ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ .
Feb 26 2026 12:44:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں مارکیٹ 15600/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ رکی ہوئی ہے جبکہ بکنگ 20 ڈالر بہتر ہوئی ہے 1730 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 26 2026 12:37:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11600/11700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کام کاج نہیں ہے جبکہ حیدرآباد سائڈ ضرورت کا کام ہے۔ .
Feb 26 2026 12:29:26 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان کوالٹی 4550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال وکرا خاموش ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Feb 26 2026 12:28:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد اور کراچی مارکیٹ میں گڈ ایورج مال 9700/9750 روپیہ من جبکہ مشین کلین مال کراچی مارکیٹ میں 10200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کوئی خاص کام کاج نہیں ہے۔ .
Feb 26 2026 12:17:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہے اور کچے مالوں کے 7700/7800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں لوڈ میں۔ راولپنڈی پہنچ میں پلانٹ والے مالوں کے 8200/8300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی بھی ہے مال بک جاتے ہیں۔ دکان دار تھوڑا تھوڑا مال لے جاتے ہیں۔ فیصل آباد ملتان منڈی میں کچے مال کے 3100 روپیہ من جبکہ پلانٹ والے مال کے 3200/3250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ فل حال ادھر ہی 100/200 روپیہ من اوپر نیچے مارکیٹ گھومنے کے امکانات ہیں۔ ہائبرڈ مکئ کے ریٹوں کے ساتھ ہی مارکیٹ ہے۔ .
Feb 26 2026 12:13:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ 200/300 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 11400/500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں 70/30 کوالٹی مالوں کے۔ 60/40 کوالٹی مال 10900/11000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جن سٹاکسٹ نے مال لیے ہوئے ہیں ابھی بیچتے نہیں ہیں ان ریٹوں میں نقصان ہے۔ مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں ٹریڈرز نے۔ اکا دکا کسی کو پیمنٹ کی ضرورت ہو تو بیچ آ جاتی ہے۔ تاہم صرف نیچے گاہکی ٹھنڈی ہے۔ .
Feb 26 2026 12:01:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو کمزور ہے اور 157 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ ایل ڈی سی 4 میں 157 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ایگرو کراپ ویسل کے 155.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا 6600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کراچی جو مال لگے ہیں تگڑی لفٹنگ ہو رہی ہے کراچی سے۔ مارکیٹ 172 سے واپس 156 پر آ گئ ہے۔ لیکن امپورٹرز نے ہاتھ روکا نہیں ہے مال نکالے ہیں۔ اب اگر حاضر نیچے فریش گاہکی اچھی رہتی ہے کاؤنٹر میں تو وقتی بازار میں پیسے پڑ بھی سکتے ہیں۔ تاہم آگے لانگ ٹرم میں بکنگ ابھی فل حال نہیں کام کرنا چاہیے رکنا چاہیے۔ آگے آسٹریلیا میں کیری فارورڈ سٹاک اور نئ فصل کی صورت حال دیکھ کر ہی ٹرینڈ واضح ہو گا۔ .
Feb 26 2026 11:28:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار 100 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور اوکاڑہ منڈی میں 9200/9300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج اوکاڑہ منڈی میں آمدن زیادہ تھی اور تقریباً 300 گٹو تک کی آمدن ہوئی ہے۔ .
Feb 25 2026 22:28:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار ملتان منڈی میں سبی کوالٹی مال 9000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ سبی لائن 8900 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں خاموشی ہے۔ گاہکی بھی سست ہے جبکہ بیچ بھی کھل کر نہیں ہے۔ .
Feb 25 2026 22:21:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فارورڈ مارکیٹ مزید 10/15 روپیہ کوئنٹل کمزور ہے۔ فروری کے سودوں کے 13900 جبکہ مارچ کے سودوں کے 14120 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ .
Feb 25 2026 22:00:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 10/15 روپیہ کوئنٹل نرم ہے رات کے اوقات میں اور جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 13875 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل فروری کے سودوں کے 13905 جبکہ مارچ کے سودوں کے 14140 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ سویرہ شوگر ملز 10 مارچ پیمنٹ پر 14200 میں مل جاتی ہے۔ فل حال جزبات ٹھنڈے ہیں۔ .
Feb 25 2026 19:42:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور حاضر میں 110/111 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اگلے ویسل میں 104 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال حاضر گاہکی سست ہے آگے جہاز والے میں تھوڑا تھوڑا گاہک بن جاتا ہے۔ .
Feb 25 2026 16:05:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن مارکیٹ دوبارہ سست ہے۔ تھل لوڈ میں کچے مالوں کے 7500/7600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ دوسری جانب ہائبرڈ مکئ کا بھی ریٹ کم ہوا ہے لوڈ میں 3100/3200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ مل پہنچ میں 3300/3350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ہائبرڈ مکئ کا انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی ریٹ کافی کمزور ہوا ہے۔ پہلے 400 ڈالر تھا ابھی 245 ڈالر ریٹ ہو گیا ہے۔ .
Feb 25 2026 15:50:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 13880 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ اتفاق 13910 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل فروری کے سودوں کے 13920 جبکہ مارچ کے سودوں کے 14155 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 25 2026 15:33:27 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں کچے مال 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مشین کلین مال 185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سندھ میں سٹھری چنا کی آمدن شروع ہے اور کچا مال حیدرآباد منڈی میں 6000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم 250/260 جبکہ 9 ایم ایم 290/95 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم 235/240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 340/345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 25 2026 15:11:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 200 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور 14200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 15000/15500 جبکہ گولی کوالٹی 18000/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں انڈین گولی کوالٹی کے 400 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں لوکل تھوڑے تھوڑے مال آ رہے ہیں۔ فل حال آمدن کم ہے آگے مارچ میں سندھ سے آمدن زیادہ ہونا شروع ہو گی۔ حیدر آباد منڈی میں لوکل سندھ کے دھنیا کی آمدن شروع ہے اور آج ہزار بوری کی آمدن تھی اور 9000 سے 11200/300 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ آگے جہاں مارچ میں آمدن زیادہ ہو لوکل میں سندھ کے اچھے خشک مال گولی کوالٹی لینے چاہیں۔ دھنیا ثابت کی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ لوکل مال خریدنے چاہیں آگے جہاں آمدن زیادہ ہو۔ .
Feb 25 2026 14:55:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فل حال مارکیٹ سست ہے۔ جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 13880 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ مہران فاران وغیرہ 13575 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل فروری کے سودوں کے 13910 جبکہ مارچ کے سودوں کے 14155 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Feb 25 2026 14:52:48 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ نرم ہے۔ حاضر 112 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پورٹ والے مالوں کے۔ حاضر میں اب خریدار اتنی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں کیونکہ آگے سستا کر کے جو مل رہا ہے۔ ملرز نے آگے 15/20 دن کا جو مال بکنا ہے وہ لے لیا ہے۔ اگلے ویسل میں ایڈوانس میں ہی ملرز مال لے رہے ہیں۔ 8 روپیہ کلو ریٹ کم ہے حاضر سے۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ اگلے ویسل میں 104 روپیہ کلو بھاؤ ہیں۔ اس ویسل میں تھوڑا تھوڑا گاہک بن جاتا ہے۔ بکنگ بلک میں 331 ڈالر میں مال بک ہوا ہے جو کراچی پورٹ پر 104.35 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ بکنگ کنٹینر میں 340/50 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں لیکن کنٹینر کا ریٹ بھی زیادہ ہے اور آنے میں وقت بھی زیادہ لگتا ہے۔ بلک ویسل میں ہی ری سیل میں مال مل جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ابھی بکنگ میں نہیں جانا چاہیے۔ بکنگ کمزور نظر آ رہی ہے۔ سپلائ بہت زیادہ پڑی ہوئ ہیں انٹرنیشنل۔ اور انڈیا بھی خریدار نہیں ہے۔ انڈیا نے 2025 میں 13 لاکھ ٹن ییلو پیس امپورٹ کیا ہے جبکہ 2024 کے مقابلے میں 56% تک کم ہے۔ .
Feb 25 2026 14:47:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی 157/158 جبکہ نپر کوالٹی 160/161 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لوکل میں مال لینا چاہیے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی اونچی ہے جبکہ لوکل میں امپورٹرز کھل کر سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Feb 25 2026 14:45:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11600/11700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدرآباد منڈی میں 11100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کام کاج نہیں ہو رہے ہیں۔ مارکیٹ سست نظر آرہی ہے۔ .
Feb 25 2026 14:42:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین لوکل کراچی مارکیٹ 300 روپیہ من کمزور ہے اور 35700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے دنوں بکنگ کمزور تھی جبکہ لوکل بازار رکا ہوا تھا۔ ابھی آج بکنگ 20 ڈالر پلس ہے۔ کراچی پورٹ کے لیے 2575 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 35600 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Feb 25 2026 14:09:59 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 13100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کام کاج سست ہے تاہم مال بھی کھل کر نہیں ملتے ہیں۔ بکنگ 10 ڈالر نرم ہوئی ہے اور 955 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ .
Feb 25 2026 13:26:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ جھنگ شوگر ملز کے 13950 بھون شوگر ملز کے 14000 رمضان شوگر ملز کے 14025 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ العریبیہ 14150 نون شوگر ملز 14350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز کے 14050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کمالیہ سورج 13950 کشمیر 13935 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو گروپ کے 13900 جبکہ ڈہرکی 13880 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ اومنی گروپ 13200/250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مہران فاران 13600/650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل فروری کے سودوں کے 13935 کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ مارچ کے سودے 14180 کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آج پنجاب کی شوگر ملز میں گنے کی ارائول 6154 ٹرالی ہے جبکہ کل 5828 ٹرالی تھی۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ٹریڈرز آمنے سامنے کام کر رہے ہیں۔ .
Feb 25 2026 12:53:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں مارکیٹ 15600/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 1710 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott