+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 01 2026 13:00:53
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں گڈ کوالٹی مال 11500/12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ خریدار نہیں ہے۔ ہلکے مال ملتان منڈی میں 10000 تک بھی مل جاتے ہیں جبکہ گاہک نہیں ہے۔

ہائبرڈ جوار گنگا لائن 400/410 جبکہ پرولائن 430 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ خریدار خاموش ہے۔ 

سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں نئے مال آج 7000/7500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں اور 100/150 گٹو تک آمدن تھی۔ نئے مالوں کی کوالٹی تو اچھی ہے تاہم گاہک نہیں ہے۔ مارکیٹ کمزور ہے۔ تاندلیاوالہ سائڈ فلحال آمدن شروع نہیں ہوئی ہے۔ ملتان منڈی میں لال جوار 6000/6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔