Guar | گوارہ
Jun 09 2026
مکئ ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Feb 10 2026 14:00:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 100 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 4500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں لوڈ میں تاہم فلحال کھل کر بیچ نہیں آرہی ہے اب ٹریڈرز 4600 روپیہ من ریٹ مانگ رہے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Feb 10 2026 13:42:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز اور العریبیہ شوگر ملز نو سیل ہیں جبکہ رمضان شوگر ملز کے 14250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جھنگ 14125 بھون 14175 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 14250 سویرہ 14275 روپیہ کوئنٹل کشمیر کمالیہ کنجوانی 14175 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو گروپ اور ساؤتھ کی باقی ملز کے بھی 13980/90 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ 13300/325 اومنی گروپ جبکہ مہران فاران وغیرہ 13800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اومنی گروپ کا ریٹ تو کافی کم ہے پنجاب وارہ ہے لیکن سٹیکر والے مال نہیں ہیں اس لیے پنجاب کے ٹریڈرز یہ مال نہیں خریدتے ہیں۔ 3 مل فروری کے سودے 14030/40 روپیہ کوئنٹل تک کام ہو کر 14020 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارچ کے سودے 14175 میں مل جاتے ہیں گاہکی نہیں ہے۔ مزے داری نہیں ہے۔مزے داری نہیں ہے۔ دکان دار ضرورت کے مطابق ہی کام کریں جبکہ سٹاکسٹ بھی کام نہیں کر رہے ہیں۔ .
Feb 10 2026 13:09:32 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 100/200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہے اور 12100/200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ اچھے خشک مال کھل کر ملتے نہیں ہیں۔ اچھے خشک مال تھوڑے تھوڑے کر کے خریدنے چاہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ لیکن ہے ٹھنڈا آئٹم وقت بھی لگ سکتا ہے۔ 60/40 کوالٹی کے 11500 اور 50/50 کوالٹی کے 10800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں زیرو کنڈیشن مالوں کے 10500/600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 12600/700 روپیہ تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے۔ گوار میل بھی مارکیٹ کمزور ہے اور 103 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب گوار کی انٹرنیشنل مارکیٹ بھی تھوڑی سست ہے۔انڈیا مارکیٹ 70/80 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 5537 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔گوار گم بھی تھوڑی ڈھیلی ہوئ ہے اوپر 1340ڈالر تک کام ہو کر ابھی دوبارہ 1130 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 10 2026 12:57:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن کچے مال کے لوڈ میں 8250/8300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ راولپنڈی پہنچ میں 8900/9000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں کچے مال کے 3300/3350 جبکہ پلانٹ والے مال کے 3400/3450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسیٰ سائڈ بھی 3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تھل میں سٹاکسٹ کے پاس کافی مال پڑے ہیں ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ سندھ تھرپارکر سائڈ مال اتنے نہیں ہیں وہ کراچی حیدر آباد بک گئے ہیں۔ .
Feb 10 2026 12:42:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11500/11600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فلحال کوئی خاص کام کاج نہیں ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کچھ دنوں بعد مونگ ثابت کی بیجائی شروع ہو جائے گی ریٹ اس دفعہ اونچا ہے جسکی وجہ سے تگڑی بیجائی ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Feb 10 2026 12:38:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی 300/400روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور سبی منڈی میں 7900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان 8000/8200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ریٹ کافی تیز ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اکا دکا پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ فل حال بیچ ہے گاہکی نہیں ہے۔ مارکیٹ میں تھوڑی بہت کریکشن آ سکتی ہے۔ ابھی مال لینے نہیں چاہیں تھوڑا رکنا چاہیے۔ اور جن ٹریڈرز کے پاس مال ہیں اکا دکا مال نکالتے بھی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں کافی کم وقت میں تیزی آئ ہے تقریباً قیمتیں ڈبل ہو گئ ہیں۔ 4100/4200 سے شروع ہوا تھا اور 8200/8300 تک اوپر کام ہوئے ہیں۔ اور نیچے کام ابھی شروع نہیں ہوا ہے۔ فل حال مارکیٹ میں تھوڑی کریکشن ہے تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا ہی رجحان ہے۔ آگے جہاں نیچے ڈیمانڈ شروع ہوئ وہاں بازار مزید بہتر بن سکتا ہے۔ جواریں شارٹ ہیں۔ ہائبرڈ جوار بھی کام گرم ہے۔ مارکیٹ میں یک دم 40/60 روپیہ کلو کی تیزی آئ ہے اور نیچے پرچون میں گنگا کے 380 جبکہ کیوری 400 گلابی توڑے والے مال ملتان منڈی میں کام ہوئے ہیں پرچون میں۔ ہائبرڈ جواریں بھی کم ہیں بکنگ میں۔ پائپ لائن میں مال کم ہیں۔ ہائبرڈ جواروں میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ اور ملتان منڈی میں 8800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ریٹ ہی کافی تیز ہو گیا ہے۔ اب گاہک بھی نہیں بنتا ہے جبکہ بیچ بھی کوئ نہیں ہے۔ جن ٹریڈرز کے پاس مال ہیں بیچتے ہی نہیں ہیں نیچے ڈیمانڈ کے ٹائم ہی بیچے گے کاؤنٹر سیل میں۔ مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہےن .
Feb 10 2026 12:07:56 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ گرم اوپن ہوئ ہے اور 172/172.5 روپیہ کلو تک جاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال امپورٹرز کھل کر مال نہیں بیچ رہے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بکنگ بھی بہتر ہوئ ہے اور 550/60 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 168.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم فل حال ٹریڈرز بکنگ میں نہیں جا رہے ہیں۔ آگے مزید بکنگ رسکی ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں ہی زیادہ دلچسپی ہے نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے دال چنے کی۔ لوکل مارکیٹ رمضان المبارک کے سیزن کی وجہ سے فل حال بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Feb 09 2026 18:27:07 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں ریگولر کوالٹی مال 9500 روپیہ من جبکہ گڈ ایورج مال 9700/9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Feb 09 2026 18:26:10 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور نپر کوالٹی 157 جبکہ کرمسن کوالٹی 158 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ریٹ کم ہونے کی وجہ سے نیچے گاہکی اچھی ہے۔ .
Feb 09 2026 18:01:47 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں کچے مالوں کے 165/170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لوکل سٹھری چنا حیدرآباد منڈی میں کچے مال 6300 جبکہ مشین کلین مال حیدرآباد منڈی میں 7500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 مکس کوالٹی 250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Feb 09 2026 17:59:01 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جنوبی پنجاب میں حاضر میں 13980/90 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فروری 20/30 روپیہ کوئنٹل بہتر ہے اور 14010 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ضرورت کے مطابق کام ہے۔ مزے داری نہیں ہے۔ .
Feb 09 2026 17:52:47 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 65/70 کوالٹی 11900 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں 60 40 کوالٹی کے 11700 روپیہ کوئنٹل کام ہوئے ہیں جبکہ ریگولر کوالٹی مالوں کے 10700 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ فلحال سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ .
Feb 09 2026 17:40:29 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 8300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ سدا بہار جوار کے ملتان منڈی میں 8800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ گرم ہی ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Feb 09 2026 17:39:21 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17500/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Feb 09 2026 17:31:11 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں کیش پیمنٹ پر 11500/11600 جبکہ روٹین پیمنٹ پر 11700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Feb 09 2026 17:27:22 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر میں تو مال نہیں ہے ہر گھر کا اپنا اپنا ریٹ ہے جبکہ فارورڈ میں 118 اور 109 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 09 2026 17:08:07 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 50 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور 12750 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ آج گاہکی سست تھی۔ .
Feb 09 2026 17:05:57 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مزید بہتر ہے اور 171 جبکہ کیش پیمنٹ پر 172 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ .
Feb 09 2026 16:52:36 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور لالا موسی لائن پر 3350/3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل سائڈ 100/200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور کچے مالوں کے 8300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 9000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ نیچے دکاندار تھوڑا تھوڑا مال لے رہے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئی ہے۔ .
Feb 09 2026 16:45:44 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 170 جبکہ کیش پیمنٹ پر 171.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں آرہی ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Feb 09 2026 16:10:24 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں کچے مالوں کے 165/170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تاہم کائونٹر سیل بہت اچھی ہے۔ نیچے ریٹیل میں بھرپور گاہکی ہے سفید چنوں کی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کراچی پورٹ پر جنوری میں 685 کنٹینر کی آمدن تھی۔ بکنگ بھی رکی ہوئ ہے۔ لوکل سٹھری چنا حیدرآباد منڈی میں کچے مال 6300 جبکہ مشین کلین مال حیدرآباد منڈی میں 7500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 مکس کوالٹی 250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا سے 316 کنٹینر آئے ہیں جنوری میں کراچی پورٹ پر۔ کینیڈا 9 ایم ایم 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا نے نومبر میں 28,338 ٹن چنے ایکسپورٹ کیے جو کے پچھلے مہینے کے مقابلے میں تقریباً 10,000 ٹن زیادہ ہیں۔ ٹوٹل پچھلے سال 2025 میں 73,877 ٹن برآمدات پچھلے سال کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ تھیں۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 350/355 جبکہ سوئر برانڈ 310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا سے 186 کنٹینر کراچی پورٹ پر آئے ہیں اور ڈیمانڈ بھی اچھی ہے بک گئے ہیں۔ امپورٹرز کو نفع بھی اچھا تھا .
Feb 09 2026 15:08:02 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت انڈین کوئٹہ منڈی میں ٹکڑا کوالٹی 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 16000 جبکہ گولی کوالٹی 19000/19800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Feb 09 2026 15:01:37 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 500 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور 36500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 38000/38500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی زیرہ فیصل آباد منڈی میں 49000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 20/25 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 2620 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Feb 09 2026 14:47:44 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 12800 کا گاہک ہی ہے جبکہ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے حاضر مال شارٹ ہیں۔ تاہم امپورٹرز ساتھ ساتھ بکنگ میں بھی جا رہے ہیں برما سے بھی مال بک ہو رہے ہیں اور تھائی لینڈ کے بھی ماش بک ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جنوری میں کراچی پورٹ پر ماش کے ٹوٹل 176 کنٹینر کی آمدن ہے جس میں برما سے 103 کنٹینر ہیں اور تھائی لینڈ کے 73 کنٹینر ہیں۔ تھائی لینڈ کے ماش برما کی نسبت سستے ہونے کی وجہ سے زیادہ تر امپورٹرز وہی بک کروا رہے ہیں۔ .
Feb 09 2026 14:41:43 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہے اور ایڈوانس پیمنٹ والے سودوں کے 156/157 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال ریٹ کم ہونے کی وجہ سے لوکل ڈیمانڈ اچھی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جنوری میں کراچی پورٹ پر مسور ثابت کرمسن کینیڈا کے 15 کنٹینر رشیا سے 6 کنٹینر اور 70 کنٹینر آسٹریلیا سے آئے ہیں جبکہ بلک میں نپر مسور 20191 ٹن آیا ہے۔ فروری میں بھی بلک میں مال لگنا ہے۔ مسور میں ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کینیڈا نے نومبر میں 184,070 ٹن مسور ایکسپورٹ کیا جو کہ پچھلے مہینے کے مقابلے میں 37 فیصد کم تھیں، جبکہ سال 2025 میں 775,370 ٹن کی ایکسپورٹ کی جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 6.6 فیصد کم تھیں۔ یو اے ای نے نومبر میں 41,636 ٹن سب سے زیادہ خریداری کی۔ یو اے ای اب ایک سنٹرل ہب بنتا جا رہا ہے اور پوری دنیا سے ٹریڈرز وہاں شفٹ ہو رہے ہیں ٹیکس فری ہونے کی وجہ سے۔ وہاں پر ٹریڈرز مال منگوا کر ہولڈ کر لیتے ہیں اور جس طرف سے ڈیمانڈ آتی ہے اس طرف بھیج دیتے ہیں۔ بھارت پچھلے چار مہینوں کے دوران 232,112 ٹن پر سب سے بڑا خریدار ہے کینیڈا مسور کا۔ .
Feb 09 2026 14:15:57 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ حاضر میں مال نہیں ہے جبکہ جہاز والے مال 1 روپیہ کلو کمزور ہے اور 117 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اس کے بعد جو بلک میں مال ہےاس میں بھی 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہے اور 108 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ جبکہ ریٹ کم ہونے کی وجہ سے نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ بھی اچھی ہے۔ جنوری میں کراچی پورٹ پر بلک میں 12699 ٹن مال پورٹ پر لگا ہے جبکہ 522 کنٹینر کی بھی آمدن تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کینیڈا نے نومبر میں 155,841 ٹن پیز ایکسپورٹ کیے جو اکتوبر کے مقابلے میں 44 فیصد کم تھی۔ 2024/25 میں 1.266 ملین ٹن ایکسپورٹ تھی جبکہ 2025/2026 میں 1 ملین ٹن تک ہے۔ نومبر میں بنگلہ دیش پیز کا سب سے بڑا خریدار تھا۔ دوسری جانب بھارت چار مہینوں کے دوران کینیڈا سے 416,405 ٹن سال بھر میں خریداری کی ہے۔ پیز کی کینیڈا سے ٹوٹل ایکسپورٹ میں 87% ییلوپیس ہے۔ چائنہ کی اس سال کینیڈا سے امپورٹ 90,454 ٹن تک ہے جوکہ 73 فیصد کم ہیں، کیونکہ مارکیٹنگ سال کے شروع میں چینی محصولات کی نقل و حرکت محدود تھی۔ ٹیرف کی وجہ سے چائنہ اور کینیڈا کا زیادہ کام نہیں ہوا۔ تاہم چائنہ کی خریداری کے باوجود بھی گلوبل پیز کی سپلائ بہت ہے۔ رشیا بھی بہت سپلائ ہے اور اس بار میدان میں انڈیا بھی نہیں ہے۔ سپلائ ضرورت سے زیادہ ہے اور انٹرنیشنل گندم کا ریٹ بھی کافی نیچے ہے۔ 225 ڈالر کے لیول پر ہے۔ ییلو پیس کی انٹرنیشنل مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہیں۔ بکنگ میں مندہ نظر آ رہا ہے۔ وقتی لوکل بازار بہتر ہے رمضان المبارک کی ڈیمانڈ کی وجہ سے۔ وقتی جیسے جیسے ریٹ اوپر جا رہا ہے نفع بھی لازمی ساتھ ساتھ پکا کرنا چاہیے۔ .
Feb 09 2026 13:52:27 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 1 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور جمعرات پیمنٹ پر 170 جبکہ پیر منگل پیمنٹ پر 171 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ فلحال لوکل مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Feb 09 2026 13:46:07 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 300 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 16200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ سست ہے۔ .
Feb 09 2026 13:34:15 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ فل حال ڈھیلی ہی ہے۔ سنٹرل پنجاب سائڈ جھنگ شوگر ملز کے 14100 بھون 14225 رمضان العریبیہ 14275 نون شوگر ملز کے 14450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز کے 14250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ کنجوانی کشمیر سورج وغیرہ 14150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں 13950/75 روپیہ کوئنٹل کا لیول ہے تمام ملوں کا گاہکی کمزور ہے۔ مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ زیریں سندھ سائڈ مہران فاران آباد گار ساہنگھڑ 13800/50 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ اومنی گروپ کے کے 13350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ کمزور ہے ضرورت کے مطابق ہی کام ہے۔ 3 مل فروری کے سودوں کے 13960/70 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 09 2026 13:03:46 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 168 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے جبکہ بکنگ میں مندہ لگ رہا ہے۔ آگے رمضان المبارک کا سیزن ہے اور ریٹ کم ہونے کی وجہ سے فل حال ریٹیل میں ڈیمانڈ اچھی ہے۔ پچھلے چار سالوں میں کالے چنے کا ریٹ اس سال کم ترین سطح پر ہے رمضان المبارک کے موقع پر۔ ابھی بھی رمضان المبارک میں وقت ہے۔ لوکل ریٹ بہتر ہی لگ رہا ہے۔ 2025 رمضان المبارک میں ریٹ 185/190 تھا۔ 2024 رمضان المبارک میں ریٹ 180/185 تک تھا۔ 2023 رمضان المبارک میں کالے چنے کا ریٹ 180/190 ہی تھا۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جنوری میں بلک میں 54000 ٹن مال آیا ہے جبکہ اس کے علاؤہ کنٹینر میں آسٹریلیا سے 715 کنٹینر آئے ہیں اور تنزانیہ سے 33 کنٹینر آئے ہیں۔ رشیا سے 52 کنٹینر کالا چنا آیا ہے جنوری میں۔ پہلے جس طریقے سے پائپ لائن میں میں تھے اس میں کمی کرائی گئی ہے۔ اور جو مال کنٹینرز میں ٹریڈرز نے لیے تھے نیچے ریٹوں میں 450/470 کے لیول پر وہ زیادہ تر بعد میں جب ریٹ اچھا ہوا تو ری سیل میں ہی امپورٹرز نے نکال دیے۔ ابھی بھی لوکل میں مال تو کافی زیادہ ہے لیکن آگے رمضان المبارک کا سیزن بھی ہے اور ریٹ کم ہونے کی وجہ سے دکان داروں کا رجحان اچھا ہے لوکل میں۔ پچھلے دو چار سیزن میں رمضان المبارک میں ڈیمانڈ کم دیکھنے میں آئی ہے لیکن اس سے بھی پیچھے اگر جائیں تو 70/80 ٹن بھی رمضان المبارک میں مال بکا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں بہتری کا ہی رجحان ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott