+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 20 2026 12:17:50
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ گرم ہی ہے۔ 5 اگست پیمنٹ پر 172.5 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں اور 45 دن پیمنٹ پر 177/177.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ دوسری جانب سرگودھا مارکیٹ بھی تیز ہے اور 6950 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ مزید 10 ڈالر بہتر ہوئ ہے جس کی وجہ سے لوکل بھی کام مظبوط ہے۔ آسٹریلیا سے بکنگ 610 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 185 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل ابھی بھی مارکیٹ 12 روپیہ کلو انڈر کاسٹ ہے۔ لوکل مزید تیزی کا رجحان ہے۔