Sesame | تل
Jun 03 2026
چینی کی تازہ ترین رپورٹ۔ چینی کے روزانہ کے ریٹ
Feb 11 2026 12:47:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایوریج مالوں کے 9700/9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں گڈ ایورج مالوں کے 9800/9900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی مارکیٹ میں پاسنگ کے مسائل ہیں۔ .
Feb 11 2026 12:31:27 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 50 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور 4550 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں اور 4600 روپیہ من تک ریٹ مانگتے ہیں۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Feb 11 2026 12:27:09 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ہائبرڈ سبی کوالٹی لائنوں پر 7800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 8100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال کوئی کام کاج نہیں ہوا ہے ظہر کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔سدا بہار جوار بھی اوکاڑہ منڈی 8600/8700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 11 2026 12:14:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 170.5 جبکہ کیش پیمنٹ پر 172 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 7250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ امپورٹرز کی بیچ بھی ہے جبکہ نیچے گاہکی بھی اچھی ہے۔ .
Feb 11 2026 11:57:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11500/11600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدرآباد منڈی میں 11200/11300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سندھ میں گندم کی کٹائی کے بعد ہاڑو مونگ کی بیجائی شروع ہو جائے گی تاہم لوکل میں ان ریٹس میں مال فارغ کرنا چاہیے۔ .
Feb 11 2026 11:56:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ 50/100 روپیہ من بہتر ہے اور لالا موسیٰ لائن 3400/3450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان اور فیصل آباد منڈی میں منڈی میں کچے 3400 جبکہ پلانٹ والے مال 3500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مال 8400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 90/91 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ باجرہ باریک قمر مشانی 5100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ روجھان والے مالوں کے 5400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے لیے ہیں اور مارکیٹ اوپر 8800 کی طرف جاتی ہے تو سیل آنا شروع ہو جاتی ہے جبکہ 8200 کے لیول پر تھوڑا تھوڑا گاہک بننا شروع ہو جاتا ہے۔ .
Feb 10 2026 19:49:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر مارکیٹ نرم ہی ہے۔ جے ڈی ڈبلیو 13985 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں جبکہ حمزہ شوگر ملز 14000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ فروری کے سودوں کے 30 روپیہ کوئنٹل بہتری آئی ہے اور 14060/70 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مزے داری نہیں ہے۔ .
Feb 10 2026 19:09:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ہائبرڈ سبی کوالٹی 7800/7900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی نہیں ہے ریٹ کافی تیز ہو گیا ہے جبکہ اکا دکا پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ سدا بہار جوار بھی اوکاڑہ منڈی مارکیٹ تھوڑی نرم ہے اور 8650 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال نیچے ڈیمانڈ شروع نہیں ہوئ ہے جبکہ اوپر لیول پر تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ بھی ا جاتی ہے۔ .
Feb 10 2026 18:50:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ کراچی مارکیٹ میں گڈ ایوریج مالوں کے 9700/9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ وی آئ پی شیشا مالوں کے 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھوڑا تھوڑا گاہک بن جاتا ہے جبکہ فیصل آباد ریٹ کم ہی ہے۔ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایوریج 9700/9800 جبکہ اچھے وائٹ مال 10000/10200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ .
Feb 10 2026 18:41:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 1 روپیہ مارکیٹ نرم ہے اور نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 158 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل مال تو کافی ہیں اور پائپ لائن میں مزید بھی مال بک ہیں۔ لیکن انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ہوئ ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا خریدار ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ہوئ ہے۔ مارکیٹ پچھلے ایک ماہ میں 60/70 ڈالر تیز ہوئ ہے اور مسور ثابت نپر کی بکنگ 570 ڈالر فی ٹن ہو گئ ہے جو کراچی پورٹ پر 174 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل میں بکنگ سے بھی مال سستا ہے اس لیے امپورٹرز اور ٹریڈرز لوکل میں خریداری کر رہے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں مال خریدنے چاہیں۔ لوکل مارکیٹ میں پیسے پڑ سکتے ہیں۔ لوکل ریٹ ہی بہت کم ہے گاہکی بھی نیچے بہت اچھی ہے۔ .
Feb 10 2026 18:18:40 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں کچے مالوں کے 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا کے مال ہلکی کوالٹی ہیں گاہک نہیں بنتا ہے۔ کینیڈا 8/9 مکس کوالٹی 250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 340/360 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 8 ایم ایم 290/295 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 10 2026 18:09:53 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو نرم ہوئی ہے اور بدھ جمعرات پیمنٹ پر 171 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ آج گاہکی تھوڑی سست تھی۔ .
Feb 10 2026 17:33:41 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17500/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ٹریڈرز سٹاک کرنے میں دلچسب نہیں ہیں۔ .
Feb 10 2026 17:31:41 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ ڈھیلی ہے اور حاضر میں ساؤتھ پنجاب کی ملز کے 13980 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ جنوری کے سودے بھی 14025 روپیہ کوئنٹل تک مل جاتے ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Feb 10 2026 17:25:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11500/11600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Feb 10 2026 17:16:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 317 ڈالر والے جہاز میں 118 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 318 ڈالر والے جہاز میں 109 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Feb 10 2026 17:00:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 80/85 کوالٹی مال 12500 70/300 کوالٹی مال 12100 جبکہ 60/40 کوالٹی کے 11600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ سست ہے۔ .
Feb 10 2026 16:50:09 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ شام کے اوقات میں 100 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور تھل سائڈ کچے مالوں کے 8400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 90/91 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسی لائن پر 3450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دکاندار گاہک ہیں تاہم زیادہ مزیداری نہیں ہے۔ .
Feb 10 2026 16:12:27 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 12850 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے جبکہ پیر پیمنٹ پر 12950 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لوکل مارکیٹ تیز ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Feb 10 2026 15:21:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں کچے مالوں کے 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا کے جو مال مارکیٹ میں ہیں وہ ہلکی کوالٹی کچرا مال ہیں گاہک نہیں بنتا ہے۔ کینیڈا 8/9 مکس کوالٹی 250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 340/360 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 8 ایم ایم 290/295 روپیہ کلو جیسی پوزیشن ہے۔ نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے۔ .
Feb 10 2026 15:11:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 36500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 38000/38500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی زیرہ فیصل آباد منڈی میں 49000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مال لینا چاہیے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Feb 10 2026 15:08:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت انڈین کوئٹہ منڈی میں ٹکڑا کوالٹی 400 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور 14100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 15500/16000 جبکہ گولی کوالٹی 19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بلغاریہ وغیرہ سے ہلکی کوالٹی مال آتے ہیں ٹریڈرز وہی مکس کر کے فروخت کر رہے ہیں۔ .
Feb 10 2026 15:00:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 16200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال کچی ہلدی کی آمدن ہو رہی ہے جسکی وجہ سے ثابت ہلدی کا کام کاج سست ہے۔ .
Feb 10 2026 14:55:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور نپر کوالٹی 159 جبکہ کرمسن کوالٹی 160 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ریٹ کم ہونے کی وجہ سے نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے تاہم ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ .
Feb 10 2026 14:54:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17500/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ میہنہ تک سندھ کی نئی فصل کی آمدن شروع ہو جائیں گے۔ .
Feb 10 2026 14:41:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایوریج مالوں کا ریٹ 100/200 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 9700/9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اور اچھے وی آئ پی مالوں ہے 10400/500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں بھی گڈ ایوریج مالوں کے 9700/9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا رجحان ہے۔ ریٹ بھی کافی کم ہیں ٹریڈرز نے اوپر ریٹوں میں مال لے کر ہولڈ کیے ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں سٹاک بھی کافی پڑے ہوئے ہیں۔ .
Feb 10 2026 14:18:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر میں مال نہیں ہیں حاضر 144 روپیہ کلو تک بھاؤ مانگتے ہیں۔ جس کے پاس ہے اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ جبکہ جو جہاز پورٹ پر لگنا ہے اس کو بھی ابھی تک پورٹ پر رش زیادہ ہونے کی وجہ سے برتھ نہیں ملی ہے۔ اس جہاز میں 118 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اور جو اس کے بعد بلک میں مال آنا ہے اس میں 109 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال جو آگے بلک میں مال آنے ہیں وہ پہلے سے ہی بکے ہوئے ہیں۔ امپورٹرز نے لوکل میں مال فروخت کر کے جہاز والے مال لیے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب جہاز کے مالوں کا لوکل ریٹ تیز ہونے کی وجہ سے ٹریڈرز نے بیچ میں بلائنڈ سودے بھی بیچے ہوئے ہیں۔ جہاں پر ان کی کوورنگ آئ لوکل بازار مزید شوٹ اپ ہو سکتا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ حاضر نیچے ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ دال ملز کی اگلے 10/15 دنوں کی دال پہلے سے ہی بکی ہوئ ہے۔ .
Feb 10 2026 14:13:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 12800 روپیہ من تک ایڈوانس پیمنٹ پر کام ہوئے ہیں۔ لوکل میں مال اتنے نہیں ہیں۔ لوکل مارکیٹ تیز ہی ہے۔ بکنگ 990 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 12150 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ امپورٹرز تھوڑا تھوڑا جا رہے ہیں بکنگ میں۔ .
Feb 10 2026 14:00:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 100 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 4500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں لوڈ میں تاہم فلحال کھل کر بیچ نہیں آرہی ہے اب ٹریڈرز 4600 روپیہ من ریٹ مانگ رہے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Feb 10 2026 13:42:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز اور العریبیہ شوگر ملز نو سیل ہیں جبکہ رمضان شوگر ملز کے 14250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جھنگ 14125 بھون 14175 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 14250 سویرہ 14275 روپیہ کوئنٹل کشمیر کمالیہ کنجوانی 14175 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو گروپ اور ساؤتھ کی باقی ملز کے بھی 13980/90 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ 13300/325 اومنی گروپ جبکہ مہران فاران وغیرہ 13800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اومنی گروپ کا ریٹ تو کافی کم ہے پنجاب وارہ ہے لیکن سٹیکر والے مال نہیں ہیں اس لیے پنجاب کے ٹریڈرز یہ مال نہیں خریدتے ہیں۔ 3 مل فروری کے سودے 14030/40 روپیہ کوئنٹل تک کام ہو کر 14020 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارچ کے سودے 14175 میں مل جاتے ہیں گاہکی نہیں ہے۔ مزے داری نہیں ہے۔مزے داری نہیں ہے۔ دکان دار ضرورت کے مطابق ہی کام کریں جبکہ سٹاکسٹ بھی کام نہیں کر رہے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott