+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 23 2025 19:19:18
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن کے مالوں کے 23300/23400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ یکم اگست سے 15 ستمبر سیلر آپشن مال 500/600 کم میں مل جاتے ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ بکنگ 50 ڈالر مزید کمزور ہوئ ہے اور سٹار ضعیم برانڈ کے 1750 ڈالر فی ٹن تک کام ہوئے ہیں جبکہ دوسرے برانڈز کے 1700 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 22144 روپیہ من تک کا پڑتا ہے آج کے ڈالر ریٹ کے حساب سے اگر ڈالر تیز بھی ہو جاتا ہے 290 ہو جاتا ہے تب بھی 400 روپیہ من اوپر پڑے گا۔ بکنگ میں امپورٹرز تھوڑے تھوڑے گاہک بن جاتے ہیں جن کے لوکل پاکستان میں اوپر ریٹوں میں مال بکے ہوئے ہیں۔ تاہم بڑے امپورٹرز ان ریٹوں میں بھی بکنگ میں زیادہ مال خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں کیونکہ آگے مصر میں بھرپور ارائول ہے جبکہ پاکستان میں لوکل ستمبر میں مال بکنا شروع ہونگے۔ اس لیے اگر اگست میں بھی امپورٹرز مصر میں مال خریدیں ڈائرکٹ شپمنٹ والے بھی ستمبر کے پہلے ہفتے میں آ جائیں گے۔ ڈائرکٹ شپمنٹ میں 3/4 ہفتے لگتے ہیں مصر سے۔