+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 29 2025 12:19:22
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 165.5 جبکہ کیش پیمنٹ پر 166.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ہے۔ کچھ ٹریڈرز تو نقصان کر کے سائڈ پر ہو گئے ہیں تاہم کچھ نے ابھی بھی ضد پکڑی ہوئ ہے مال بیچتے نہیں ہیں۔ تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔ فل حال حاضر میں آمنے سامنے کام کرنا چاہیے۔ جب مال پورٹ پر لگنا شروع ہونگے پھر اگر مارکیٹ موقع دے وہاں کام کرنا چاہیے۔ سودیما ویسل کے 164 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ بھی 100/200 روپیہ بہتر ہوئی ہے اور 6925 روپیہ من تک بھاؤ ہیں سرگودھا منڈی میں۔