+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 29 2025 14:11:20
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز کے 18350 سلانوالی شوگر ملز کے 18100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ شوگر ملز کے 18050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 17575 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اے کے ٹی شوگر ملز کے بھی 17575 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کل لوڈنگ نہیں تھی اس لیے بازار گرم تھا آج 150 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے۔ حمزہ آر وائی کے 17600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں بھی لوڈنگ کھل گئ ہے۔ النور اور آباد گار شوگر ملز کے 17550/75 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی پورٹ والے باریک مالوں کے 16500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال سیزن اختتام کی طرف ہے اور آخری ریٹ تک جانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ مارکیٹ میں سٹاکسٹ تو مال بیچ کر فارغ ہو گئے ہیں اور دکان دار ساتھ ساتھ ہی کام کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سنٹرل پنجاب میں رمضان شوگر ملز نے کین کی اراول کے لیے گیٹ کھول دیا ہے۔ لیکن وہاں پر ابھی تک 10 ٹرالیاں بھی نہیں آئ ہے۔ ابھی اراول بہت کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق گنے کی بیجائ اس سال بھی پچھلے سال کے جتنی ہی ہے۔ پنجاب میں کچھ سائیڈوں پر جھنگ سائڈ گجرانوالہ سائڈ گجرات سائڈ فیصل آباد سائڈ گنا سیلاب کی وجہ سے خراب ہوا ہے لیکن بہت کم مقدار میں۔ 2% تک خرابی ہوئ ہے۔ باقی جو جنوبی پنجاب ہے وہاں پر 90 دن بارشیں بھی بہت تگڑی ہوئ ہیں اور اس سائڈ پر گنے کی ہیلتھ بہت اچھی ہے۔ باقی ساتھ ساتھ اپڈیٹ کرتے جائیں گے۔ فل حال حاضر ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔