+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 21 2025 00:01:48
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ اتحاد ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی وغیرہ مارچ کے سودوں کی 15700 جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔ آج پاکستان کے کئی ڈی سی او صاحب نے ریٹیل ریٹ 164 کے نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں جس کی وجہ سے ریٹیل میں گاہکی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ ریٹیل میں گاہکی نہ ہونے کی وجہ سے سٹے میں بھی دباؤ آ گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق چینی کے ریٹ سیدھا ہونے میں وقت لگ جائے گا کیونکہ آگے مارچ کے سودوں کی سیٹلمنٹ بھی ہونی ھے۔ دوسری جانب حکومت نے ریٹ فکس کر دیئے جس کی وجہ سے دوکاندار کھل کر کام نہیں کر سکیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ملیں تو کم ریٹ میں چینی نہیں بیچ رہی ہیں تاہم پبلک کے مال نیلام ہو جائیں گے۔ ماہرین کا یہی خیال ہے اس دباؤ میں اگر چینی کم ہو تو لینی چاہیے۔ لیکن لینی اس بندے کو چاہیے جو ڈیڑھ دو ماہ مال کو سنبھالنے کی پوزیشن میں ہو۔ جن پاس ہولڈنگ پاور نہیں ہے انہیں فل الحال فارورڈ کے سودے نہیں لینے چاہیں کیوں سیٹلمنٹ کے دوران مارکیٹ دباؤ میں جا سکتی ہے۔ جن کے پاس طاقت ہو وہ کم ریٹس والے سودے لے سکتے ہیں۔ مارکیٹ اس وقت 15700 ھے لیکن گاہک بن جاتا ہے۔ دوسری جانب آج بزنس ریکارڈر کی خبر کے مطابق 11 آدمیوں پر ایف آئی اے نے کاروائی کا آغاز کیا ہے۔ بزنس ریکارڈر نے 11 بندوں کے نام بھی شائع کئے ہیں لیکن ان میں تمام نام ایسے ہیں جنہیں کوئی جانتا ہی نہیں ھے۔ نامعلوم ٹائپ نام ہیں۔ نا معلوم افراد کے نام سے ملوں سے لفٹنگ ہوئی ہے۔ دوسری جانب ابھی ابھی اطلاع ملی ہے کہ حمزہ شوگر ملز کی لوڈنگ بھی بند ہو گئ ہے۔ لوڈ گاڑیوں سے بھی مال اتروا لئے گئے ہیں۔ لانگ ٹرم میں تو بہتری ہی لگتی ہے۔ لیکن حاضر میں ابھی صورت حال واضح نہیں ہے۔ اس لئے سٹے والے لوگ احتیاط سے کام کریں کیونکہ جب آپ کے پاس پیمنٹ پوزیشن نہیں ہو گی تو سیٹلمنٹ کے وقت نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم ہولڈنگ والے ہی کامیاب رہیں گے۔ آپ بھی اپنی حکمت عملی کو صورت حال کے مطابق ہی مرتب کرنا پڑے گا۔ چینی آج کل خبروں اور رومرز پر چل رہی ہے۔ اس لئے محتاط انداز اپنانے کی ضرورت ہے۔