+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 20 2025 21:01:26
  • Comments

Mustard | سرسوں

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ آج آپ کو سرسوں کے متعلق کچھ معلومات فراہم کریں گے۔ سرسوں جنوبی پنجاب کی منڈیوں میں 5500/5600 روپیہ من جبکہ ملتان منڈی میں 5900 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق یہ ریٹ انتہائی مناسب ریٹ ہیں ان ریٹوں میں مال لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لوکل آمد کی وجہ سے تیل کے ریٹ تقریباً 2000 روپیہ من انڈر کاسٹ ہو گئے ہیں۔ جبکہ سرسوں میل کا ریٹ 2500 روپیہ من کے لیول پر ھے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق سالونٹ انڈسٹری کو اس ریٹ میں سرسوں پیسائ کر کے معقول منافع ھے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے پلانٹ بھرپور گاہک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سرسوں جب مضبوط ہاتھوں میں چلی جائے گی پھر تیل کے ریٹ میں بھی تیزی ہو جائے گی اور سرسوں کے ریٹ بھی بڑھ جائیں گے۔ پاکستان میں فی ایکڑ پیداوار اچھی ہے لیکن ایک چیز ذہن نشین کر لیں کہ پاکستان ائل سیڈز جن سے خوردنی تیل نکلتا ہے صرف 28/30 فیصد پیدا کرتا ہے۔ باقی 70 فیصد خوردنی تیلوں کے بیج پاکستان ایمپورٹ کرتا ہے۔ اس لئے مندہ تیزی کا تیزی کا دارومدار انٹرنیشنل مارکیٹ پر ہوتا ہے۔ اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ 5500/5600 والی سرسوں میں 1500 سے 2000 روپیہ من کی بہتری آ سکتی ہے۔ تیل کے ریٹ لوکل سرسوں کی آمد کی وجہ سے پاکستان میں انڈر کاسٹ ہو گئے ہیں لیکن چار پانچ ہفتوں کے بعد جب لوکل سرسوں ختم ہو جائے گی تیل کے ریٹ بھی بڑھنا شروع ہو جائیں گے۔ اس لئے انویسٹر بھی اس ریٹ میں سرسوں لینا شروع ہو گئے ہیں اور تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ ہم سرسوں کی باقاعدہ اپڈیٹ نہیں دیتے لیکن ہمارے انویسٹر اس سال سرسوں میں دلچسپی لے رہے ہیں اس لئے ہفتے دس میں ایک آدھ بار سرسوں کی اپڈیٹ دیا کریں گے۔