Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Nov 05 2026
گوارہ آج کا بھاؤ اور مارکیٹ رپورٹ
Aug 01 2026 17:54:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 3 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور کرمسن کوالٹی ایڈوانس پیمنٹ پر کراچی مارکیٹ میں 170 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مال اکا دکا امپورٹرز کے ہاتھوں میں ہیں جہاں گاہکی آتی ہے ریٹ بڑھا دیتے ہیں۔ .
Aug 01 2026 17:05:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 182 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 40 دن پیمنٹ پر 186 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کام کاج نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 5 اگست پیمنٹ پر کافی کام ہوئے تھے ان کی کٹنگ کے بعد بازار کی صورتحال واضح ہوگی۔ .
Aug 01 2026 17:00:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 8200/8300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بڑا سٹاکیہ 8000 کے ریٹس میں خریداری کرنے میں دلچسب نہیں ہے وقتی بارشوں کی وجہ سے کراپ لیٹ ضرور ہے مگر 10/15 اگست کے بعد آمدن کھل کر شروع ہو جائے گی۔ .
Aug 01 2026 16:36:54 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ شام کے اوقات میں سست ہے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13200 الائنس 13150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ میں جولائ فکس کے سودوں کے 13157 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ اگست فکس 13125 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Aug 01 2026 15:24:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا پورٹ کے ریگولر کوالٹی مالوں کے 160 جبکہ مشین کلین گولڈن مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری کچے مالوں کے 5200/5300 جیسے حالات ہیں۔ آسٹریلیا 9 ایم ایم مالوں کے 240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں تاہم مال تھوڑے باریک کوالٹی کے ہیں۔ کینیڈا 7 ایم ایم 180/185 8 ایم ایم 200/205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم 245/248 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم 310/312 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Aug 01 2026 15:24:08 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا پورٹ کے ریگولر کوالٹی مالوں کے 160 جبکہ مشین کلین گولڈن مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری کچے مالوں کے 5200/5300 جیسے حالات ہیں۔ آسٹریلیا 9 ایم ایم مالوں کے 240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں تاہم مال تھوڑے باریک کوالٹی کے ہیں۔ کینیڈا 7 ایم ایم 180/185 8 ایم ایم 200/205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم 245/248 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم 310/312 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Aug 01 2026 14:59:50 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن مارکیٹ پلانٹ والے مالوں کے 46500/47500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کچے مالوں کے 38000/42000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بکنگ میں 5000 ڈالر فی ٹن تک کام ہوئے ہیں پاکستان سے ایکسپورٹ میں سی این ایف میں۔ .
Aug 01 2026 14:59:03 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 15 ستمبر سے 15 اکتوبر والے مالوں کے 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ پرانے مالوں کے 13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کام کاج نہیں ہے۔ مصر سے بکنگ 1225/1250 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں تاہم گاہک نہیں ہے۔ .
Aug 01 2026 14:43:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی ایڈوانس پیمنٹ پر کراچی مارکیٹ میں 167 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ ٹریڈرز لوکل میں تھوڑا تھوڑا مال بیچ کر بکنگ میں چلے جاتے ہیں۔ .
Aug 01 2026 14:40:40 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 11550/11600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جہاں ریٹیل میں گاہکی نکلی مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔ .
Aug 01 2026 14:34:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ انڈین زیرہ کراچی مارکیٹ میں 34500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی زیرہ اور انڈین زیرہ 36000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بکنگ انڈیا سے 2420 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں سی این ایف کراچی پورٹ کے لیے۔ .
Aug 01 2026 14:25:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 14700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی گولی کوالٹی دھنیا 20000/20500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ ٹریڈرز بکنگ میں انڈیا سے گاہک نہیں ہیں کیونکہ انڈیا والے مالوں کا پڑتا اونچا ہے وارہ نہیں بنتا ہے۔ .
Aug 01 2026 14:21:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں گودام کے مالوں کے کینیڈا کے 104 جبکہ رشیا کے 103.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ بہتر ہے تاہم ٹریڈرز لوکل مارکیٹ میں مال بیچ کر بکنگ میں جارہے ہیں کیونکہ بکنگ والے مالوں کا پڑتا لوکل سے نیچے ہے۔ 3/4 روپے بچ جاتے ہیں۔ بکنگ کینیڈا سے 325/330 جبکہ رشیا سے 320/325 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 97.85 سے 100.91 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Aug 01 2026 14:10:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 30/70 کوالٹی 12000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13200 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بیچ ہے جبکہ گاہکی خاموش ہے۔ انڈین مارکیٹ 130 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور 5990 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Aug 01 2026 14:07:40 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 14000/14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کنری منڈی میں بارشوں کی وجہ سے آمدن کم ہے اور آگے مزید بھی بارشیں متوقع ہیں تاہم 15/20 اگست کے بعد آمدن بڑھے گی۔ جامپور ڈنڈی کٹ مال 10000/11000 جبکہ لودھراں ڈنڈی والے مال 8000/8500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Aug 01 2026 13:46:08 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز کے 13850 العربیہ 13740 پپلاں شوگر ملز کی سیلنگ نہیں ہے رمضان 13750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13625 کمالیہ 13550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ جے ڈی ڈبلیو 13210 اتحاد 13240 ڈھرکی 13205 گھوٹکی 13195 اے کے ٹی 13210 ایس جی ایم 13170 الائنس 13185 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آروائے کے 13260 حمزہ 13250 فاطمہ 13275 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ النور شاہمراد شوگر ملز کے 13180 جبکہ مہران میر پور شوگر ملز کے 13225 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل جولائی فکس کے سودوں کے 13151 جبکہ اگست فکس کے سودوں کے 13125 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ 461 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Aug 01 2026 13:16:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 15500 روپیہ من تک ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ لوکل میں گاہکی خاموش ہے دوسری جانب ایران سائڈ بھی کافی مال ایکسپورٹ ہوتے تھے جو کہ رستوں کے مسائل کی وجہ سے ایکسپورٹ نہیں ہورہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا سے بکنگ تیز ہے اور 2130 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں ایف او بی میں اور مزید بھی تیزی کا رجحان ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ کافی اونچی ہے جہاں لوکل میں بھی مال ایکسپورٹ ہونا شروع ہوئے وہاں لوکل مارکیٹ بھی شوٹ آپ کرجائے گی۔ .
Aug 01 2026 13:09:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 3000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تھل لائن کچے مال 7500/7600 جبکہ پلانٹ والے مال پہنچوں میں 8300/8400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ قمر مشانی موٹا مال 7500 روپیہ کوئنٹل ہے جبکہ باریک مال 10500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ قصور بارشوں کی وجہ سے آمدن لیٹ ہے۔ اگلہ پورا ہفتہ بھی بارشیں ہیں۔ .
Aug 01 2026 13:04:34 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 100 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 6300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ساتھ ساتھ اکا دکا پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ لائنوں پر 4/5 بندوں کے پاس ہی زیادہ مقدار میں مال ہے۔ تاہم ڈیمانڈ کی نسبت آدھا مال بھی نہیں ہے۔ ان میں بھی دو تین پارٹیاں ساتھ ساتھ تھوڑا تھوڑا مال فروخت کر رہی ہیں۔ امید ہے آگے ریٹیل میں بھی ڈیمانڈ شروع ہو جائے گی اگلے دنوں میں۔ اگر اچھا وکرا نکل آتا ہے تو مارکیٹ میں مزید پیسے پڑ سکتے ہیں۔ مال تو شارٹ ہیں اب ڈیمانڈ کے اوپر مارکیٹ منحصر ہے۔ .
Aug 01 2026 13:00:53 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں گڈ کوالٹی مال 11500/12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ خریدار نہیں ہے۔ ہلکے مال ملتان منڈی میں 10000 تک بھی مل جاتے ہیں جبکہ گاہک نہیں ہے۔ہائبرڈ جوار گنگا لائن 400/410 جبکہ پرولائن 430 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ خریدار خاموش ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں نئے مال آج 7000/7500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں اور 100/150 گٹو تک آمدن تھی۔ نئے مالوں کی کوالٹی تو اچھی ہے تاہم گاہک نہیں ہے۔ مارکیٹ کمزور ہے۔ تاندلیاوالہ سائڈ فلحال آمدن شروع نہیں ہوئی ہے۔ ملتان منڈی میں لال جوار 6000/6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Aug 01 2026 12:53:26 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایورج مال 11000 جبکہ کراچی مارکیٹ میں 11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ سٹاکسٹ گاہک بن جاتے ہیں جبکہ کراچی میں ایکسپورٹرز بھی گاہک بن جاتے ہیں۔ اگلے دنوں پیر منگل کو پنجاب میں مزید بارشیں بھی متوقع ہیں۔ .
Aug 01 2026 12:49:07 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 8200/8300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ اگلے دنوں تھل میں مزید بارشیں ہیں جس کی وجہ سے ابھی فل حال سیلنگ کھل کر نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جو پچھلی بارشیں ہوئ ہیں ان سے فل حال تک کوئ نقصان نہیں ہوا ہے۔ اب جو اگلہ بارشیں ہیں ان کو دیکھنا ہے۔ اگر وقفے وقفے سے ہوتی ہیں اور کھیتوں میں پانی سوکھ جاتا ہے پھر تو کوئ مسئلہ نہیں ہے۔ لیکن اگر کھیتوں میں پانی کھڑا ہوتا ہے پھر خرابی بن سکتی ہے۔ یہ اب اگلے ہفتے بارشوں کے بعد پتا چلے گا۔ سٹاکیہ بھی ان ریٹوں میں خریدار نہیں ہے۔ .
Aug 01 2026 12:37:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم اسلام آباد پہنچ میں 4850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پنجاب منڈیوں میں لوڈ میں 11500 روپیہ کوئنٹل جیسی پوزیشن ہے پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جن ٹریڈرز نے پچھلے دنوں لوڈ میں 11800 تک مال بیچے ہیں ابھی ساتھ ساتھ دوبارہ مال خرید رہے ہیں 11500 تک۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے کل کے فیس بک لائو سیشن میں مزمل رؤوف صاحب نے ایک بڑی اہم بات پر نظر ثانی کی ہے۔ وہ یہ کہ پاکستان کی پورٹ ٹرمینل ہینڈلنگ کیپیسٹی 5/6 لاکھ ٹن کی ہے ماہانہ اور شارٹیج 30 لاکھ ٹن سے زائد کی ہے۔ اس حساب سے تو 5 ماہ کی امپورٹ لازماً درکار ہے۔ اس لیے شارٹیج کو سنبھالنے کے لیے حکومت کو جلد سے جلد امپورٹ کھولنی پڑے گی۔ مزید بھی انہوں بتایا ہے بلیک سی کی گندم کی قیمت تو کم ہے لیکن وہاں پر رشیا اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے شپمنٹس کے کافی مسائل ہیں۔ پچھلی بار بھی مال لوڈ ہوا اور تاخیر ہوگئی پھر سارا مال پورٹ پر یک دم لگ گیا اور دو دو مہینے پورٹ پر کلیئرنگ نا ہونے کی وجہ سے امپورٹرز کو ڈیمرج بھی پڑے۔ اس لیے امپورٹرز کو ممکن ہے دوسرے اوریجنز کی طرف بھی جانا پڑے۔ وہاں پر ریٹ بھی زیادہ ہے کرایہ بھی زیادہ ہے اور وقت بھی زیادہ لگے گا۔ جب تک حکومت کی کوئ واضح حکمت عملی سامنے نہیں آتی تب تک لوکل میں تیزی ہے۔ لوکل تیزی امپورٹ کے بغیر ٹھنڈی نہیں ہو سکتی۔ .
Aug 01 2026 12:29:03 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے 181 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 5 اگست پیمنٹ پر 182 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ والے مالوں کے 186 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال 5 تاریخ کے کافی سودے بکے ہوئے ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ آگے پیمنٹوں کے پریشر کی وجہ سے دباؤ میں ہے۔ سرگودھا منڈی میں 7350/7400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق نیچے ریٹیل میں تو کام سست ہے تاہم آسٹریلیا سے بکنگ تیز ہے اور بکنگ کے پیچھے ہی پوری ولڈ کی مارکیٹیں ہیں۔ اگر بکنگ میں 20/30 ڈالر پڑتے ہیں تو لوکل سٹے باز دوبارہ ایکٹو ہو جائیں گے۔ آج ہفتہ ہے بکنگ ریٹ آیا نہیں ہے سوموار کو آسٹریلیا سے بکنگ دیکھ کر صورتحال سامنے آئے گی۔ .
Jul 31 2026 18:14:41 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی 5 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13210 یونائیٹڈ 13205 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ میں جولائ فکس کے سودوں کے 13150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ اگست فکس 13125 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 31 2026 17:11:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 11550/11600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ آج پنجاب مارکیٹس بند ہیں کام کاج سست ہے۔ بکنگ 1010 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 31 2026 17:08:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا پورٹ کے فارمر ڈریس مالوں کے 160 جبکہ مشین کلین گولڈن مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ میں سٹینڈرڈ کوالٹی 520/530 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 160 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ آسٹریلیا 9 ایم ایم مالوں کے 240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں آسٹریلیا کے مال اس دفعہ پچھلے سالوں کی نسبت مال باریک آئے ہیں۔ کینیڈا 7 ایم ایم 180/185 8 ایم ایم 200/205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم 245/248 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم 310/312 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ امریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مالوں کی 1030 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 31 2026 16:48:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ بازار کمزور ہے اور 166 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال نیچے ڈیمانڈ سست ہے۔ مارکیٹ دوبارہ سست نظر آ رہی ہے۔ بکنگ نپر کوالٹی آسٹریلیا سے 550 ڈالر فی ٹن تک کام ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 165 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Jul 31 2026 16:44:27 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ وقتی پیمنٹوں کے بحران کی وجہ سے 1 روپیہ کلو نرم ہے اور ایڈوانس پیمنٹ والے 181 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ 5 اگست پیمنٹ پر 182 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 186/187 روپیہ کلو تک کی مارکیٹ ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں آگے 5 اگست پیمنٹ پر کافی سودے بکے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لوکل بازار دباؤ میں ہے۔ پھر 5 اگست کے بعد 20 اگست کام ہونا شروع ہو گیا ہے۔ دوسری جانب بکنگ گرم ہے جس کی وجہ سے لوکل مزید تیزی بن سکتی ہے۔ بکنگ آسٹریلیا سے 10 ڈالر مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور کنٹینر میں 650/655 ڈالر جبکہ نیو کراپ 670 ڈالر مانگ رہے ہیں۔ انڈیا مارکیٹ تیز ہے جس کی وجہ سے بکنگ میں کام گرم ہے۔ انڈیا دہلی منڈی میں 6300 روپیہ کوئنٹل بھاؤ بن گیا ہے اور مزید بھی 200/400 روپیہ کوئنٹل انڈیا میں بازار تیز ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے بکنگ 30/50 ڈالر مزید بہتر ہو سکتی ہے۔ پاکستان کے لیے امپورٹ میں ایک جہاز بک ہو گیا ہے 636 ڈالر میں 23 ہزار ٹن کا جو کراچی پورٹ پر 191 روپیہ کلو سے اوپر پڑتا ہے۔ تاہم امپورٹرز لوکل میں بھی بازار میں تھوڑی بہت کریکشن آئ تو مال اٹھا جائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آسٹریلین جزباتی طور پر مارکیٹ گرما رہے ہیں وقتی طور پر مزید 30/50 ڈالر مارکیٹ گرما سکتے ہیں وہ سٹاک کم شو کروا رہے ہیں۔ آسٹریلیا میں کیری فارورڈ سٹاک کافی ہے۔ آسٹریلیا کی کراپ 2.5 ملین میٹرک ٹن کی تھی۔ کیری فارورڈ 7/8 لاکھ ٹن ہے اور لوکل پاکستان کی بھی فصل اچھی ہے۔ اس بار آسٹریلیا والے جتنی ڈیمانڈ پاکستان سے توقع کر رہے ہیں اتنی ڈیمانڈ جانی نہیں ہے پاکستان سے۔ اگر آسٹریلیا کی کراپ 1.2 ملین بھی آتی ہے تو ٹول 2 ملین پر ان کی کراپ پہنچ جائے گی جو کہ کھپت سے زیادہ ہی بنتی ہے۔فل حال کے لیے نئ پرانی کراپ آسٹریلیا کی ملا کر 1.8 سے 2 ملین ٹن تک متوقع ہے جو کہ ضرورت سے زیادہ ہی بنتی ہے۔ ساتھ ہی دوسرے فیکٹرز بھی لائحہ عمل میں آ سکتے ہیں جس میں سب سے اہم فیکٹر کروڈ آئل ہے۔ اگر کروڈ آئل کی قیمتیں تیز ہوتی ہیں تو وہ ساری اشیاء پر ڈائرکٹ اثر انداز ہو گی۔ فل حال ایگریکلچر کموڈیٹیز میں دیکھا جا رہا ہے کہ کئ اشیاء کی سپلائیاں زیادہ ہونے کے باوجود ریٹوں میں تیزیاں آ رہی ہے۔ فنڈز کافی ایکٹو ہیں۔ .
Jul 31 2026 15:50:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ ایک روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے مارکیٹ اور کینیڈا کے مال 104/104.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ رشیا کے مال 103.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ انویسٹرز گاہک ہیں لوکل میں بھی اور بکنگ میں بھی۔ ریٹ مناسب ہیں لانگ ٹرم میں کام کرنا چاہیے۔ بکنگ رشیا سے 320/325 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ کینیڈا سے 330 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 320 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 98 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے اور 330 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 101 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott