+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 01 2026 12:29:03
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے 181 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 5 اگست پیمنٹ پر 182 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ والے مالوں کے 186 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال 5 تاریخ کے کافی سودے بکے ہوئے ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ آگے پیمنٹوں کے پریشر کی وجہ سے دباؤ میں ہے۔ سرگودھا منڈی میں 7350/7400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق نیچے ریٹیل میں تو کام سست ہے تاہم آسٹریلیا سے بکنگ تیز ہے اور بکنگ کے پیچھے ہی پوری ولڈ کی مارکیٹیں ہیں۔ اگر بکنگ میں 20/30 ڈالر پڑتے ہیں تو لوکل سٹے باز دوبارہ ایکٹو ہو جائیں گے۔ آج ہفتہ ہے بکنگ ریٹ آیا نہیں ہے سوموار کو آسٹریلیا سے بکنگ دیکھ کر صورتحال سامنے آئے گی۔