Desi Chickpeas | کالا چنا
Jul 07 2026
paragraph urdu
Apr 07 2026 17:42:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ حاضر میں جے ڈی ڈبلیو 13320 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فارورڈ میں 13265/13270 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Apr 07 2026 17:33:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا چیکو کراچی مارکیٹ میں 185/190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا سے 7/8 ایم ایم مال 225 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے 8/9 ایم ایم مال کراچی مارکیٹ میں 245/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اچھی پرسنٹیج والے مالوں کے جبکہ ہلکے مالوں کے 240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 355/360 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم کھلے مال 310/315 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق رشیا سے آمدن انتہائی کم ہے جہاں 800/900 کنٹینرز پورٹ پر ہر ماہ آتے تھے وہاں 329 کنٹینرز کی آمدن ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Apr 07 2026 17:30:39 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 12000/12100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ آج کام کاج سست ہے۔ .
Apr 07 2026 17:29:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 166.5/167 جبکہ کرمسن کوالٹی مالوں کے 163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Apr 07 2026 17:16:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں اچھے کھرے مالوں کے 22000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ شہزادی کوالٹی 15500/16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج کنری منڈی میں تقریباً 1000 بوری تک آمدن تھی اور ہائبرڈ مالوں کے 24000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ لونگی کوالٹی 21500/22500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Apr 07 2026 17:10:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایوریج مالوں کے 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مال کے 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں گڈ ایورج مال 12000/12200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ہلڈ کوالٹی مال لوڈ میں 17000/17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے تاہم ساتھ ساتھ مال فروخت کرنے چاہیے۔ .
Apr 07 2026 17:04:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 161/162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آج بھی تقریباً پنجاب بھر میں بارشیں ہیں آگے بارشوں کے بعد نئی کراپ کی آمدن شروع ہوگئی وہاں صورتحال واضح ہوگئی۔ .
Apr 07 2026 17:01:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ 200/300 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی مالوں کے 13500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سبی کوالٹی لائن لوڈ سے 102 کلو کے 14200/14500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ٹریڈرز نے اوپر ریٹس میں ہلکی پھلکی پرافٹ ٹیکنگ کی ہے تاہم مارکیٹ میں تھوڑی بہت مزید کریکشن آئی تو نیچے ریٹس میں دوبارہ مال پکر لیں گے۔ .
Apr 07 2026 17:01:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں رشیا والے مال 102.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کینیڈا والے مال 103.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Apr 07 2026 16:48:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت شام کے اوقات میں 100/200 روپیہ من مزید تیز ہوئی ہے اور فیصل آباد منڈی میں 12400/12500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Apr 07 2026 16:47:54 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر 3500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پلانٹ والے مال ملتان اور فیصل آباد منڈی میں 3650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مالوں کے 8700 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں جمعرات پیمنٹ پر جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 9500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آگے 1/2 دن تک موسم صاف ہونے کے امکانات ہیں اور اسکے بعد گندم کی کٹائی شروع ہو جائے گی جسکی وجہ سے ٹریڈرز باجرہ فرخت کرکے گندم میں جائیں گے۔ .
Apr 07 2026 15:42:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 30 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور حاضر میں جے ڈی ڈبلیو 13320 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فارورڈ میں 13270/13275 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Apr 07 2026 15:20:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا چیکو کراچی مارکیٹ میں 185/190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارچ میں رشیا سے کراچی پورٹ پر 329 کنٹینرز تک کی آمدن تھی۔ آسٹریلیا سے 7/8 ایم ایم مال 225 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے 8/9 ایم ایم مال کراچی مارکیٹ میں 245/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اچھی پرسنٹیج والے مالوں کے جبکہ ہلکے مالوں کے 240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا سے مارچ میں 162 کنٹینرز تک کی آمدن تھی۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 355/360 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم کھلے مال 310/315 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارچ میں امیریکا سے 93 کنٹینرز تک کی آمدن تھی تاہم اسکے علاؤہ بلغاریہ سے 5 کنٹینرز اور یو اے ای سے 8 کنٹینرز تک کی آمدن تھی۔ .
Apr 07 2026 15:20:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 12000/12100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پنجاب بارش کی وجہ سے کام کاج سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارچ میں کراچی پورٹ پر تھائی لینڈ سے 72 جبکہ برما سے 133 کنٹینرز تک کی آمدن تھی۔ .
Apr 07 2026 15:16:09 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 300 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 15900 جبکہ فیصل آباد سائڈ ایرانی ٹکڑا کوالٹی 18000 اور گولی فیصل آباد منڈی میں 22000/23000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ ٹکڑا کوالٹی 1400 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں ایف او بی میں۔ .
Apr 07 2026 15:11:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور انڈین کوالٹی زیرے کے 40500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال بیچ ہے گاہک نہیں ہے۔ بکنگ سنگا پور وغیرہ سے 2500 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 34600 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ اس لیے امپورٹرز لوکل مال بیچ کر بکنگ میں مال پکڑ لیتے ہیں۔ لوکل مال بیچنے چاہیں۔ جب کم پڑتے والے مال مارکیٹ میں آئیں گے لوکل بازار مزید کمزور ہونے کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب ایران کے مال بھی کراچی مارکیٹ میں 44000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ایرانی مالوں کا پڑتا 40000 تک کا ہے۔ چائنہ سے بھی تھوڑے بہت مال آئے ہیں کراچی مارکیٹ میں 38000 روپیہ من تک بکے ہیں۔ .
Apr 07 2026 14:51:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 167 جبکہ کرمسن کوالٹی مالوں کے 163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ آج فیصل آباد سائڈ بارش ہے نیچے کام کاج سست ہے۔ بکنگ نپر کوالٹی 610 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارچ میں کراچی پورٹ پر مسور کی آمدن انتہائی کم تھی نپر مسور کے 30 کنٹینر کرمسن مسور کے 12 جبکہ رشین مسور کے 14 کنٹینرز تک کی آمدن تھی۔ .
Apr 07 2026 14:49:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں اچھے کھرے مالوں کے 22000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ شہزادی کوالٹی 15500/16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Apr 07 2026 14:17:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کل ملتان اور اسکے گردونواح بارشیں تھی تاہم آگے موسم صاف ہونے کی پیشنگوئی ہے جسکی وجہ سے نیچے وکرا نکلنے کے امکانات ہیں۔ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں گنگا لائن 500 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اوکاڑہ سائڈ آج بارش ہے جسکی وجہ سے آمدن بھی کم تھی اور کام کاج بھی نہیں ہوئے ہیں۔ .
Apr 07 2026 14:14:41 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 12200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 12700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور گردونواح کے علاقوں میں بارشیں ہیں جسکی وجہ سے آمدن کم ہے آگے موسم صاف ہونے کے بعد آمدن بڑھے گی۔ .
Apr 07 2026 14:12:37 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں رشیا والے مال 102.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کینیڈا والے مال 103.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق امپورٹرز سیلنگ بھی دیتے ہیں تاہم ریٹس کم ہونے کی وجہ سے سٹاکسٹ بھی تھوڑا تھوڑا مال کے جاتے ہیں۔ مارچ میں کراچی پورٹ پر ییلو پیس کے 1722 کنٹینرز کی آمدن تھی۔ .
Apr 07 2026 13:35:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سائڈ سفینہ 13650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 13600 کسان 13700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی گروپ کے 13350 اتحاد 13350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ 13360 آروائے کے 13420 فاطمہ شوگر ملز کے 13500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ مہران 13425 خیرپور 13450 جبکہ سندھڑی 13250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ میں اپریل فکس کے سودوں کے 13260/13270 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ .
Apr 07 2026 13:23:39 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 12200/12300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آج دوبارہ تقریباً پنجاب بھر میں بارشیں ہیں جسکی وجہ سے مونگ کی کاشت لیٹ ہوسکتی ہے اور بعض علاقوں میں ثالہ باری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارچ میں کراچی پورٹ پر مونگ ثابت کے 112 کنٹینرز کی آمدن تھی۔ .
Apr 07 2026 13:19:09 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی مالوں کے 13700/800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 13500 تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے جبکہ لائن لوڈ 14000 تک بھاؤ ہیں سندھ میں۔ مارکیٹ میں مزید تیزی کا رجحان ہے۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ لوکل میں سٹاکسٹ کے جزبات گرم ہیں۔ گوار میل بھی 5/7 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 112 روپیہ کلو۔تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں تیزی کا رجحان ہے جو کہ اس پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ اس لیے سٹاکسٹ بیچ ہی نہیں دیتے ہیں۔ انڈیا گوار سیڈ کی مارکیٹ 5710 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ میں گوار گم کی ڈیمانڈ کمزور ہے لیکن اگلے آنے والے مہینوں میں کسی ٹائم بھی گن کی ڈیمانڈ شوٹ اپ کر سکتی ہے۔ .
Apr 07 2026 13:09:40 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ مزید تیز ہے اور گڈ ایوریج مال کے 12000 سے 12500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ مشین کلین مال کے 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ کافی بہتر ہو چکی ہے۔ 9500 والے تل 12500 ہوگئے ہیں۔ مزید بھی مارکیٹ بہتر ہی ہے لیکن ان ریٹوں میں تل ساتھ ساتھ فروخت بھی کرنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پاکستان سے مارچ میں 27258 ٹن تک ایکسپورٹ ہوا ہے۔ پچھلے چار میں میں ایک لاکھ تین ہزار ٹن تل ایکسپورٹ ہوا ہے پاکستان سے۔ ایکسپورٹ میں تھوڑی تھوڑی ڈیمانڈ تو رہی ہے پاکستان سے مال باہر نکل رہے ہیں لیکن ساتھ ساتھ مال فروخت بھی کرنے چاہیں۔ آگے برازیل کی بھی کراپ شروع ہو جائے گی مئ جون میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی تل کا ریٹ کم ہے باقی آئل سیڈز کے مقابلے میں اور افریقہ سے کرایے بھی بڑھ گئے ہیں جنگی حالات کی وجہ سے اور مزید بھی کروڈ آئل میں فل حال تیزی ہے جو کہ تمام اجناس پر ہی اثر انداز ہو رہی ہے۔ انڈیا لوکل میں میں تل کی قیمتوں میں 1200 روپیہ کوئنٹل کی تیزی آئ ہے 12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گیا ہے انڈین کرنسی میں۔ فل حال تل کی انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ .
Apr 07 2026 12:49:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ کوالٹی مال 4700/4750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ کافی ٹائم سے رکی ہوئ ہے۔ سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ آگے وکرے کے وقت مال فروخت کریں گے۔ .
Apr 07 2026 12:49:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ تھل لائن لوڈ میں 8600/8700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ راولپنڈی پہنچ میں 9400/9500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق باجرہ 900 روپیہ کوئنٹل بازار بہتر ہو چکا ہے۔ تاہم ان ریٹوں میں مال نکالنا چاہیے۔ ٹریڈرز نفع پکا کر رہے ہیں آگے گندم کی فصل شروع ہوگی اس میں کام کریں گے۔ باجرے کے سٹاک بھی کافی پڑے ہیں۔ باجرے میں ملا جلا رجحان ہے جبکہ ٹریڈرز مال فروخت کر کے دوسرے آئٹمز کی طرف جا رہے ہیں۔ لالا موسیٰ سائڈ 3450/3500 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے۔ فیصل آباد ملتان منڈی میں کچے مالوں کے 3450 روپیہ من جبکہ پلانٹ والے مالوں کے 3650 روپیہ من تک بھاؤ .
Apr 07 2026 12:42:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے 161/162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ان ریٹوں میں کراچی سے مال لینا چاہیے مارکیٹ میں 10/15 روپیہ کلو پڑ سکتے ہیں۔ مزید بھی آگے ساتھ ساتھ مارکیٹ ٹرینڈ کی رپورٹ وقت کے ساتھ آئے گی۔ فل حال کراچی سے مال خریدنے چاہیے مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ سرگودھا منڈی میں نئے مال کے 6600 روپیہ من جبکہ پرانے مال کے 6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل نئ کراپ بارشوں سے کافی ڈیمیج ہوئ ہے۔ ابھی صرف اکا دکا تھریشر لگی تھیں۔ بارشوں کی وجہ سے کٹائیاں رکی ہوئ ہیں۔ اکا دکا کٹائی ہو کر گوداموں تک مال پہنچا ہے۔ باقی زمینوں میں پڑا ہے یا کٹائی ہی نہیں ہوئ ہے۔ تھل میں بارشوں سے کافی فصل خراب ہوئ ہے۔ کل بھی بارش ہوئ ہے اور آج اور کل میں میں بارش ہے۔ ابھی مزید بارش سے نقصان متوقع ہے۔ مزید بھی کوالٹی خراب ہونے کے امکانات ہیں۔ بارشوں کے بعد صحیح اندازہ لگ سکے گا کہ کتنا نقصان ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آسٹریلیا سے کالا چنا مارچ میں ٹوٹل 1773 کنٹینر آئے ہیں اور جس میں 1298 ویسل میں جبکہ 475 کنٹینرز میں آئے ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں سٹاک تو کافی ہے آسٹریلیا میں لیکن کرایوں میں 30/40 ڈالر کے اضافے کی وجہ سے سی این ریٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بکنگ کراچی پورٹ کے لیے 560 ڈالر ہے لیکن فل حال گاہک کم کر کے بھی نہیں ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں کالے چنے کے مارکیٹ ٹرینڈ کی اگر بات کی جائے تو آسٹریلیا میں کیری فارورڈ سٹاک تو بہت ہے۔ لیکن جنگی حالات کی وجہ سے انرجی سیکٹر شدید متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔ انرجی میں سب سے پہلے کروڈ آئل پھر کھادیں پھر اشیاء خرد ونوش کی قیمتوں میں شدید تیزی بن سکتی ہے۔ چائنہ 70٪ کروڈ آئل ایران سے خریداری کرتا تھا جو کہ امریکہ نے ریفائنریاں ہی تباہ کر دی ہیں۔ دوسری جانب ایران نے قطر میں آئل ریفائنریاں تباہ کی ہیں۔ اور مزید بھی کام خطرے میں ہے۔ جو کہ آگے جا کر کھادوں کو شدید متاثر کریں گی اور پھر فصلیں شدید متاثر ہونگی۔ دوسری جانب آگے موسم بھی سوپر ال نینو ہے۔ یعنی کے شدید خشک سالی۔ موسمی ماہرین کے مطابق اس طرح کی صورتحال پچھلی بار 2015 میں ہوئ تھی اور اس سے پہلے 1997 میں ہوئ تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اگر آبنائے ہرمز کھل بھی جاتا ہے تو بھی کنٹینر دوبارہ خالی ہو کر ری شپ ہونے میں 60 دن کا وقت درکار ہے اور اس گیپ میں ہی کروڈ آئل مزید تیز ہو سکتا ہے۔ اور فل حال کوئ چانس نہیں ہے کھلنے کا۔ اس لیے حالات نا ساز ہونے کی وجہ سے ہر سٹاکیہ ہی متحرک ہے۔ بعض بڑے سٹاکسٹ تو جن اجناس کا ریٹ اپنے کم لیول پر ہے۔ اگلے سال کا بھی ذہن میں رکھ کر خریداری کر رہے ہیں۔ .
Apr 06 2026 18:32:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 12000/12100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Apr 06 2026 18:30:59 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں رشیا والے مال 102 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کینیڈا والے مال 103 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے گاہکی بھی ضرورت کے مطابق ہے تاہم بیچ بھی آجاتی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott