+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 07 2026 16:41:31
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 11600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گودام کے مالوں کے۔ بکنگ برما سے 995 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 12060 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جولائی میں ماش ثابت کے کافی مال کراچی پورٹ پر آئے ہیں تقریباً 439 کنٹینرز کی آمدن تھی جس میں 18 کنٹینرز تھائی لینڈ سے اور 421 کنٹینرز برما سے آئے تھے۔ انڈیا میں ماش کی کاشت جولائی میں پچھلے سال کی نسبت اچھی ہوئی ہے جسکی وجہ سے ریٹس میں نرمی نظر آرہی ہے۔